فوج کے سربراہ کا پاکستانی زیر انتظام کشمیر پر بیان

0
0

حکومت فوج کی رائے پر ضرور غور وخوض کرے گی :مرکزی وزیر مملکت برائے دفاع
اجمیر شریف درگاہ کے دیوان کا بیان بھی وائرل،کہا فوری طور حکومت اقدام اٹھائے
لازوال ڈیسک

نئی دہلی؍؍مرکزی وزیر مملکت برائے دفاع، شری پاد نائیک نے کہا ہے کہ مرکزی حکومت پاکستانی زیر انتظام کشمیر پر فوج کے بیان اور رائے پر ضرور غور وخوض کرے گی ۔ ادھر اجمیر شریف درگاہ کے دیوان سید زین العابدین علی خان نے حکومت ہند سے اپیل کی ہے کہ پاکستانی زیر انتظام کشمیر کو ہندوستان میں ضم کرنے کیلئے جو بھی مناسب قدم ہو، وہ ضرور اٹھائے۔حالیہ دنوں فوج کے سربراہ جنرل ایم ایم نار وانے ،نے پاکستانی زیر انتظام کشمیر کے حوالے سے ایک بڑا بیان دیا تھا ،جس پر مرکزی وزیر مملکت برائے دفاع ،شری پاد نائیک نے منگلوار کو اپنا رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ مرکزی حکومت فوج کے بیان اور رائے پر ضرور سوچے گی ۔ان کا کہناتھا کہ ’اس معاملے پر حکومت ضرور سوچے گی ‘۔ایک نجی نیوز چینل کیساتھ بات کرتے ہوئے مرکزی وزیر مملکت برائے دفاع، شری پاد نائیک نے کہا ’فوج کا پاکستانی زیر انتظام کشمیر پر بیان ،اُن کے جذبات ہیں ،وہ جو کہہ رہے ہیں کچھ غلط نہیں ہے ،حکومت اس معاملے پر ضرور سوچے گی ‘۔ان کا کہنا تھا ’ ان کا تو جذبہ یہی ہے ،ان کا یہ بولنا غلط نہیں ہے پر اس بات پر ضرور غور کریں گے ‘۔انہوں نے ایک تقریب کے حاشئے پر ایک نجی نیوز چینل کیساتھ بات کرتے ہوئے ان خیالات کا اظہار کیا ۔انہوں نے سابق فوجی افسران واہلکاروں کی خدمات کو بھی خراج پیش کیا ۔یاد رہے کہ11جنوری کو فوج کے سربراہ جنرل ایم ایم نار وانے ،نے پاکستانی زیر انتظام کشمیر کے حوالے سے ایک بڑا بیان دیا تھا۔ انکہا تھا کہ اگر پارلیمنٹ چاہے، تو ہندوستانی فوج پاکستانی زیر انتظام کشمیر کو ہندوستان میں ملانے کیلئے پوری طرح سے تیار ہے۔ادھر میڈیا رپورٹس کے مطا بق اجمیر شریف درگاہ کے دیوان سید زین العابدین علی خان نے حکومت ہند سے اپیل کی ہے کہ پاکستانی زیر انتظام کشمیر کو ہندوستان میں ضم کرنے کیلئے جو بھی مناسب قدم ہو، وہ ضرور اٹھائے۔ یہبیان سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہو رہا ہے۔ اجمیر شریف کے دیوان نے بیان دیتے ہوئے کہاکہ ہندوستانی فوج کو اس تعلق سے ضروری ہدایت بھی دی جائے۔سوشل میڈیا پر سید زین العابدین علی خان کا اس بیان پر مبنی ویڈیو وائرل ہو رہا ہے۔ ویڈیو میں وہ کہتے ہوئے نظر آرہے ہیں کہ ’’ہر ذات اور پنتھ سے ہر کوئی ہندوستانی فوج کے ساتھ کھڑا ہے۔پاکستانی زیر انتظام کشمیر ہمیشہ سے ہی ہندوستان کا حصہ رہا ہے، یہاں تک کہ 1948 سے لے کر ابھی تک بھی اور مستقبل میں بھی یہ ہندوستان کا ہی رہے گا۔‘ویڈیو میں دیوان یہ بھی کہتے ہوئے نظر آ رہے ہیں کہ ’اگر ہندوستانی فوج تیار ہے تو ہم کس بات کا انتظار کر رہے ہیں؟ میں ہندوستانی فوجی سربراہ کے بیان سے بہت خوش ہوں۔‘انہوں نے مزید کہا کہ ’حکومت ہند کو چاہیے کہ 1994 میں پاس ہوئے قرارداد پر عمل کرے، جس میں کہا گیا ہے کہ پاکستانی زیر انتظامکشمیر کو کشمیر کے ساتھ ضم کیا جائے۔‘پاکستانی فوج نے بھی بھارتی آر می چیف کے بیان رد عمل ظاہر کیا تھا کہ ۔انہوں نے کہا تھا کہ پاکستانی فوج کسی بھی چیلنج کیلئے تیار ہے ۔

 

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا