آسان ہوئے پائلٹ بننے کے ضابطے

0
0

لازوال ڈیسک

نئی دہلی؍؍ملک میں بڑی تعداد میں پائلٹوں کی ضرورت کے پیش نظر شہری ہوابازی کی وزارت نے پائلٹ بننے کے لیے ضروری پرواز کے تجربے میں تخفیف کر دی ہے ۔ وزارت نے ایئر کرافٹ رولس، 1973 سے ترمیم کے لیے نوٹیفکیشن جاری کی ہے ۔ اس کے مطابق پائلٹ لائیسنس حاصل کرنے کے لیے درخواست سے ٹھیک پہلے ایک سال میں ڈیڑھ ہزار گھنٹے پرواز کی شرط ہٹا دی گئی ہے ۔ حالانکہ گذشتہ چھ ماہ میں 10 گھنٹے کے بجائے اب 20 گھنٹے کے پرواز کے تجربے کو ضروری قرار دیا گیا۔ درخواست گذار کے کل پرواز کے تجربے میں انسٹرکٹر کی نگرانی میں 500 گھنٹے کی پرواز کی شرط کو کم کرکے 250 کر دیا گیا ہے ۔ کل تجربے میں کراس کنٹری فلائٹ ٹائم کی کوالیفکیشن 100 گھنٹے کی گئی ہے ۔ انسٹرومنٹ فلائنگ کے لازمی وقت کو بھی 100 گھنٹے سے کم کرکے 75 گھنٹے کی گئی ہے ۔ ہیلی کاپٹر پائلٹ کے لائیسنس کے لیے درخواست دینے سے قبل 12 مہینے میں 100 گھنٹے کی پرواز کی شرط ہٹا دی گئی ہے ۔ حالانکہ گذشتہ چھ ماہ میں 10 گھنٹے کی پرواز کے التزام کو بڑھا کر 15 گھنٹے کر دیا گیا ہے ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا