بشیراحمد
جموں؍؍ ضلع ریاسی کے تحصیل مہور میں ایک ہسپتال بڑی مشکل سے ملا تھا ۔عوام نے خوشی کا اظہار کیا تھا۔مہور طبی مرکز کے نام سے بنایاگیا ہسپتال لوگوں کی امیدوں پر پانی پھیررہاہے ۔یہاں ایک عمارت عوام کو دکھانے کے لیے کھڑی کی گئی ہے،اگر کسی کو ذراسی تکلیف ہوتی ہے تو اسے جموں میڈیکل کالج منتقل کیا جاتا ہے،اسے پتہ چلتاہے کہ کتنا علاج ہوتا ہے یہاں ہمیشہ ڈاکٹر وں کمی رہی ۔اگر انتظامیہ سے اس بارے میں کسی نے سوال کیا تو اسے ڈراتے ہیں ۔