آئی جی پی ٹریفک نے روڈ سیفٹی و ہیلتھ چیکپ بیداری کیمپ کا افتتاح کیا

0
0

لازوال ڈیسک

جموں؍؍31 ویں قومی روڈ سیفٹی ہفتہ 2020 کی تقریبات کے ایک حصے کے طور پر موٹر وہیکل ڈیپارٹمنٹ جموں نے آج ٹیکسی سٹینڈ ریلوے سٹیشن جموں میں مفت طبی جانچ کیمپ کا اہتمام کیا ۔ کیمپ کا افتتاح انسپلٹر جنرل آف پولیس ٹریفک ٹی نمگیال نے کیا ۔ ڈرائیوروں و دیگر شرکاء کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے آئی جی پی ٹریفک نے ڈرائیوروں پر زور دیا کہ وہ مسافروں کے ساتھ بہتر طورطریقہ اپنائیں اور ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل کریں ۔ انہوں نے مختلف ٹرانسپورٹ یونینوں کے نمائیندوں کو صلاح دی کہ وہ ڈرائیوروں کو باقاعدہ وردی پہننے ، نظم و ضبط قائم رکھنے اور عوام دوست ٹرانسپورٹ نظام بنائے رکھیں ۔ انہوں نے اوور لوڈنگ ، اوور سپیڈنگ ، شراب پی کر گاڑی چلانے اور غلط جگہ پر گاڑیوں کو پارک کرنے سے ٹعانسپورٹروں اور ڈرائیوروں کو منع کریں ۔ آر ٹی او جمں تینتر سنگھ نے اس موقعہ پر کہا کہ 31 ویں قومی روڈ سیفٹی ہفتے کے دوران کئی سرگرمیوں کا انعقاد کیا جا رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ موٹر وہیکلز محکمہ جموں ٹریفک ، ایس ڈی آر ایف اور محکمہ صحت کے علاوہ روٹری آئی ہسپتال کے سپیشلسٹوں کی ایک ٹیم کے اشتراک سے ڈرائیوروں اور کنڈکٹروں کیلئے مفت طبی جانچ کیمپ کا انعقاد کیا ۔ انہوں نے کہا کہ سڑک حادثوں کے دوران ہر سال 900 افراد کی موت واقع ہوتی ہے اور ان حادثات میں زیادہ حادثے ڈرائیوروں کی لاپرواہی سے رونما ہوتے ہیں ۔ اے آر ٹی او ( ہیڈ کوارٹر جموں ) شمیع کمار نے اس موقعہ پر شکریہ کی تحریک پیش کی اور ڈرائیوروں کو صلاح دی کہ وہ ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل کریں ۔ جوائینٹ ٹرانسپورٹ کمشنر گورمکھ سنگھ ، ایس ایس پی ٹریفک جموں جوگیندر سنگھ ، ایس ایس پی ٹریفک رورل جموں و دیگر افسران نے کیمپ میں شرکت کی ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا