دہلی اسمبلی انتخابات2020:کجریوال کے سامنے گزشتہ جیت کی تاریخ دہرانے کا چیلنج

0
0

نئی دہلی، 12 جنوری (یواین آئی) اگلے ماہ ہونے والے دہلی اسمبلی انتخابات میں عام آدمی پارٹی (آپ) کے قومی کنوینر اور وزیر اعلی اروند کجریوال کے سامنے اپنا سب سے مضبوط قلعہ بچانے کا چیلنج ہے۔
گزشتہ اسمبلی انتخابات میں دہلی اسمبلی کی 70 میں سے 67 نشستیں جیتنے والے مسٹر کجریوال کا جادو اس وقت چلے گا یا نہیں اس پر پورے ملک کی نگاہیں ہیں۔ مسٹر کجریوال اپنے پانچ سال کی مدت کے دوران خاص طور سے صحت اور تعلیم کے شعبوں میں کئے گئے کاموں کو گناتے ہوئے اس بار بھی پورے اعتماد میں ہیں جبکہ سیاسی پنڈتوں کا بھی خیال ہے کہ گزشتہ کرشمہ کی طرح بھی اس سال وہ بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرسکتے ہیں۔
سال 2013 کے دہلی اسمبلی انتخابات سے کچھ وقت پہلے ہی ’آپ‘ کی تشکیل ہوئی تھی اور اس انتخابات میں دہلی میں پہلی بار سہ رخی مقابلہ ہواجس میں 15 سال سے اقتدار پر قابض کانگریس 70 میں سے صرف آٹھ سیٹیں جیت پائی جبکہ بھارتیہ جنتا پارٹی ( بی جے پی) حکومت بنانے سے صرف چار قدم دور یعنی 32 سیٹوں پر پھنس گئی۔’آپ‘کو 28 سیٹیں ملیں اور باقی دو دیگر کے کھاتے میں گئیں

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا