’مزدورہیں اوربڑے مجبورہیں‘

0
0

لیبر دفتر پونچھ میں انسپکٹر کی لگاتار غیر حاضری عوام کے لیے باعث مصیبت
تنویر پونچھی

پونچھ؍؍لیبر دفتر پونچھ میں تعینات انسپکٹر کے دفتر سے غائب رہنے کی وجہ سے عوام سخت پریشان ہیں۔ آج عبدالرشید شاہپوری کی قیادت میں ایک وفد نے روزنامہ لازوال کے نمائندے سے ملاقات کی جس دوران انسپکٹر کی دفتر سے غیر حاضری سے عوام کو درپیش مشکلات کو انتظامیہ کے سامنے لانے کی بات کی گئی ۔اس سلسلے میں انہوں نے کہا کہ لوگ دور دراز علاقوں سے اپنے کام کے لیے دفتر کا رخ کرتے ہیں مگر انسپکٹر کے موجود نہ ہونے سے انہیں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ انسپکٹر موصوف بمشکل ہی مہینے بھر میں ایک دو بار ہی دفتر میں بیٹھتے ہیں اور پھر وہ دن بھی ادھر ادھر کر کے بغیر کوئی کام کیے واپس بھاگ جاتے ہیں۔ انہوں نے لیفٹیننٹ گورنر گریش چندر مرمو سے اپیل کی ہے کہ وہ پونچھ کی غریب عوام پر ایک نظر کریں اور یہاں پر تعینات لیبر انسپکٹر کو ٹرانسفر کر کے کسی ایسے شخص کو کمان سونپی جائے جو عوام کے کام کرے۔وفد کی شکایات سننے کے بعد جب نمائیندے نے انسپکٹر موصوف سے بات کرنے کے لیے فون کیا تو جناب کی مصروفیات کا عالم یہ تھا کہ انہوں نے فون اٹھا کر اپنا قیمتی وقت ضایع کرنا مناسب ہی نہیں سمجھا۔ وفد میں ناز حسین شاہ، فوجی محمد رشید ،معروف چوہان ،محمد فاروق، محمد عارف، افراز شیخ، سید امجاز شاہ و دیگران بھی شامل تھے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا