آل انڈیا ریڈیو سرینگر میں گوجری زبان میں ایک نعتیہ مشاعرہ

0
0

شرکاء کا قبائیلی زبانوں وثقافت کی ترویج و اشاعت میں نمایاں کام انجام دینے پرسٹیشن کے تئیں اِظہارِ تشکر
مشتاق خالد چودھری

سرینگر؍؍آل انڈیا ریڈیو سرینگر نے ہفتہ کوگوجری زبان میں ایک نعتیہ مشاعرہ منعقد کروایا،جس میں کئی معروف شعراء نے شرکت کی جن اسماگرامی یوں ہیں۔چودھری عبدالغنی عارف، چودھری تاج الدین تاج، ادریس شاد، گلاب الدین جزا، بشیر شاہ، رفیق زخمی، گلزار تبسم، شریف قمر وغیرہ قابل ذکر ہیں۔یاد رہے کہ آل انڈیا ریڈیو سرینگر کا شمار جموں کشمیر کے ان اہم3اداروں میں ہوتا ہے جنھوں نے یہاں کی قبائیلی یاذیلی زبانوں وثقافت کی ترویج و اشاعت میں نمایاں کام انجام دیاہے۔ دور حاضر میں یہ ادارہ اور اس کے منتظمین جن میں گوجری پروگرام کے پیش کار وسیم فاروق وانی قابل تعریف ہیں اس زبان میں علمی، ادبی، اور ثقافتی موضوعات پر مختلف قسم کے اور معیاری پروگرام منعقد کروا رہے ہیں۔ جس کے لئے وادی سے تعلق رکھنے والی گوجری ادبی وثقافتی تنظیموں اور شخصیات نے ان کا شکریہ ادا کر نے کے ساتھ ساتھ مستقبل میں اسطرح کے پروگرام کروانے کی امید کا اظہار بھی کیا ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا