ڈی سی راجوری نے عبداللہ پْل کے ساتھ متبادل پْل کے کام کا معائنہ کیا،سرعت لانے کی تلقین
عمرارشدملک
راجوری؍؍ضلع ترقیاتی کمشنر راجوری محمد نظیر شیخ نے عبداللہ پْل کے متبادل120 میٹر لمبے پْل کے کام کو بڑئے انتظار کے بعد شروع کروایا۔اس موقع پر ایس ایس پی راجوری یوگل منہاس، ایڈیشنل ڈی سی شیر سنگھ، ایڈیشنل ایس پی لیاقت علی، اسسٹنٹ کمشنر ریونیو محمد اشرف، ڈپٹی ڈائریکٹر پلانگ بلال میر، ایگزیکٹو انجینئر پی ڈبلیو ڈی راجوری محمد زبیر بھی موجود تھے۔ اس موقع پر ضلع ترقیاتی کمشنر راجوری محمد نظیر شیخ نے بتایا کہ 120 میٹر لمبے پْل کو لنگویشنگ میں منظور کیا گیا ہے جس کی کْل لاگت 7.20 کروڑ ہے اور 18 ماہ میں اس پْل کو مکمل کیا جائے گا جس کے بعد ٹریفک جام کا سلسلہ بھی بڑی حد تک کم ہوجائے گا۔ ضلع ترقیاتی کمشنر راجوری نے محکمہ پی ڈبلیوڈی کو ہدایت دی ہے کہ بغیر کسی رکاوٹ کے پْل کی تعمیر مقرر وقت پر مکمل کی جائے اور اس پروجیکٹ پر خاص نظر بھی رکھی جائے۔ وہیں مقامی لوگوں نے ضلع ترقیاتی کمشنر راجوری محمد نظیر شیخ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اس پْل سے لوگوں کو کافی راحت ملے گی کیونکہ عبداللہ پْل پر ہمیشہ ٹریفک جام رہتا ہے لیکن اب متبادل پْل کی تعمیر سے ٹریفک جام کا خاتمہ ہوگا۔