سرینگر؍؍صوبائی کمشنر کشمیر بصیر احمدخان نے آج ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ کے دوران کشمیر صوبے میں 26جنوری کو منائے جانے والی یوم جمہوریہ کی تقریبات کے سلسلے میں کئے جارہے انتظامات اورتیاریوں کاجائزہ لیا۔ڈی سی سرینگر ڈاکٹر شاہد اقبال چودھری ،ڈی آئی جی سی آر پی ایف،ڈی آئی جی بی ایس ایف،مختلف محکموںکے سربراہاں اور انجینئر بھی اس میٹنگ میں موجود تھے۔وادی کے مختلف ضلعوں کے ترقیاتی کمشنروں نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے میٹنگ میں شرکت کی۔اس موقعہ پر بتایا گیا کہ یوم جمہوریہ 2020کی بڑی تقریب کرکٹ سٹیڈیم سونہ وار سرینگر میںمنعقد ہوگی جہاں مہمان خصوصی قومی ترنگا لہرائیں گے اورمارچ پاسٹ پر سلامی لیں گے۔مارچ پاسٹ میں 11فورسز اوردیگر 9دستے شرکت کریں گے۔تقریب کی شروعات شہنائی وادھن پروگرام سے ہوگی۔میٹنگ میں تقریبات کے احسن انعقاد کے حوالے سے مختلف محکموں کی تیاریوں پر تفصیل سے تبادلہ خیال کیا گیاجن میں ٹریفک پارکنگ،بجلی،پانی،صفائی ستھرائی،پی اے ایس ،ٹرانسپورٹیشن اوردیگر معاملات شامل ہیں۔ڈویژنل کمشنر نے ڈی سی سرینگر سے کہا کہ وہ بڑی تقریب کے احسن انعقاد کے لئے تمام انتظامات مکمل کریں اوررہنماخطوط وضع کریں۔میٹنگ میں بتایا گیا کہ مہمان خصوصی تین بہترین مارچ پاسٹ دستوں اور ثقافتی گراموں میں 10ہزار نقدی ،مومینٹوز اوراسناد تقسیم کریں گے۔ڈویژنل کمشنر نے کشمیر صوبے کے تمام ترقیاتی کمشنروں سے انتظامات کی جانکاری حاصل کی۔تمام ڈپٹی کمشنروں سے کہا گیا کہ وہ اپنے اپنے ضلعوںمیں انتظامات کو حتمی شکل دے کر آفیسران ،پنچوں،سرپنچوں کے علاوہ یو ایل بیز اوربی ڈی سیز کی تقریبات میں شرکت کو یقینی بنائیں۔ڈویژنل کمشنر نے کہا کہ یہ تقریبات رنگا رنگ طریقے پر منعقد ہونی چاہیے ۔انہوںنے مختلف محکموں اوراداروں کے مابین بہتر تال میل کو ہر سطح پر یقینی بنانے کی بھی ہدایات دیں۔