جموں؍؍محکمہ خزانہ حکومت جموںوکشمیر نے جاری کئے گئے ہدایت نامے میں محکموں ، پی ایس یوز اور دیگر ایڈڈ اداروں سے کہا ہے کہ وہ ایم ایس ایم ای کی طرف سے تیار کردہ اشیاء اور خدمات کو خریدیں۔یہ چھوٹے کار خانہ داروں کی اقتصادیات کو بڑھاوا دینے کے حوالے سے ایل جی انتظامیہ کا پہلا قدم ہے ۔حکومت نے تمام انتظامی سیکرٹریوں اور محکموں کے سربراہوں کو ہدایت دی ہے کہ وہ رہنما خطوط پر سختی سے عمل کریں۔یہ قدم ایم ایس ایم ای کی وزارت کی طرف سے نوٹیفائی کی گئی پروکیورمنٹ پالیسی کے عین مطابق لیا گیا ہے جس کے تحت سرکاری اداروں پر لازمی بن جاتا ہے کہ 20فیصد اشیاء اور خدمات ایم ایس ایم ای خریدیں۔اس پالیسی کے تحت 20فیصد پرکیورمنٹ کوٹا میں سے 4فیصد ایس ای ایس ٹی کارخانہ داروں کے لئے مخصوص رکھا گیا ہے تاکہ اس طبقے کے کار خانہ داروں کی اقتصادیات میں فرو غ حاصل ہوسکے۔اس حوالے سے 358چیزوں کی اشیاء میں دستکاری ،صنعتی ، ہینڈلوم اور دیگر شعبوں سے وابستہ چیزیں شامل ہیں۔