پی ایچ اہی ایمپلائز ویلفیئرفرنٹ نے ملازموں کو ٹیکنیکل ایجوکیشن

0
0

میں حصہ لینے کے لئے اجازت نامہ فراہم کرنے کا کیا مطالبہ
لازوال ڈیسک

جموں؍؍ پی ایچ ای ایمپلائز ویلفیر فرنٹ نے مرکزی حکومت کو خط ارسال کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ محکمہ پی ایچ ای کے ملازموں کو ٹیکنیکل کورس میں شامل ہونے کی اجازت دی جائے یا پھر محکمہ کی طرف سے ہی سے ان کو ٹیکنکل ایجوکیشن کے لئے بھیجاجائے۔یاد رہے محکمہ پی ایچ ای میں ملازموں کی کثیر تعداد ٹیکنیکل ایجوکیشن میں حصہ لینا چاہتی ہے تاکہ وہ اپنی تعلیم کو جاری رکھ سکے مگر محکمہ میں نامعلوم وجوہات پر ٹیکنکل ایجوکیشن حاصل کرنے کے لے اجازت نامہ فراہم نہیں کیا جاتا، جس سے ملازم پرشانی سے دوچار ہورہا ہے۔ریاست جموں وکشمیر اب (یوٹی) میں تبدیل ہوچکی ہے اور ملازم طبقہ اب یہ امید لگائے بیٹھا ہے کہ ان کو ٹیکنکل ایجوکیشن حاصل کرنے کی اجازت فراہم کی جاہے گی، پی ایچ ای ایمپلائز ویلفیر فرنٹ نے اس سلسلہ میں مرکزی سرکار سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ اس سلسلہ میں جلد قدم اٹھائے جائیں تاکہ ملازم طبقہ ٹیکنکلی طور پر ماہر ہوسکے، ادھر دوسری طرف فرنٹ نے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ملازموں کو مرکز کی طرح فوائد دئے جائیں۔ اس کے ساتھ ساتھ ملازموں کی تنخواہوں میں اضافہ کیا جائے۔ فرنٹ نے کہا کہ اس بابت جلد مرکزی حکومت کو میمورنڈم پیش کیا جائے گا۔اس وقت پی ایچ ای ملازم گونہ گو مشکلات سے دوچار ہیں لہٰذا تمام مسائل پر نظر ثانی کی جائے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا