امریکہ دنیا کو پسند مگر ٹرمپ نہیں: پیو سروے

0
0

واشنگٹن؍؍امریکی تحقیقاتی ادارے پیو ریسرچ سینٹر کی ایک تازہ رپورٹ کے مطابق امریکہ سے باہر بیرونی دنیا کے لوگ دنیا کے طاقت ور ترین ملک کے موجودہ صدر کو کسی نظر سے دیکھتے یا ان کے بارے میں کیا رائے رکھتے ہیں۔رائے عامہ معلوم کرنے کے ادارنے پیو نے اسی حوالے سے دنیا کے 33 ممالک میں 37 ہزار افراد سے گذشتہ مئی سے اکتوبر کے عرصے کے دوران رابط کیا اور اس بارے میں ان کی رائے معلوم کی۔عالمی رائے عامہ کا یہ جائزہ صدر ٹرمپ کی طرف سے ایرانی جنرل سلیمانی کی ہلاکت سے پہلے کرایا گیا تھا۔سروے میں شامل ملکوں میں سے صرف 29 فیصد ممالک نے سنہ 2017 میں ٹرمپ کے اقتدار میں آنے کے بعد کے عرصے کو نظر میں رکھتے ہوئے صدر ٹرمپ پر اعتماد کا اظہار کیا۔پیو کا کہنا ہے کہ صدر پر اتنی بڑی تعداد میں عدم اعتماد کے اظہار کی ایک بڑی وجہ ان کی خارجہ پالیسی ہے۔صدر ٹرمپ کی ماحولیات، محصولات، امیگریشن اور ایران کے بارے میں پالیسیاں عالمی سطح پر انتہائی غیر مقبول ہیں۔شمالی کوریا کے مطلق العنان حکمراں کم جان ان سے صدر ٹرمپ کے مذاکرات کرنے سے دنیا کے 33 ملکوں میں صدر ٹرمپ کی مقبولیت کی شرح کی اوسط 41 فیصد تک ہو گئی تھی۔پیو کی رپورٹ سے معلوم ہوا کہ صدر ٹرمپ کے برعکس عمومی طور پر امریکہ کے بارے میں دنیا کی رائے مثبت تھی۔پیو کی رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ امریکہ کے بارے میں عالمی سطح پر مثبت رائے صدر ٹرمپ کے اقتدار سنھالنے کے بعد ڈرامائی طور پر کم ہوئی اور صدر اوبامہ کے دورے کے مقابلے میں قابل ذکر حد تک منفی رہی۔لیکن گذشتہ سال امریکہ کے بارے میں لوگوں کی رائے میں کچھ بہتری آئی جس کی وجہ پیو کے تجزیے کے مطابق جزوی طور پر کچھ ملکوں میں دائیں بازو کے مقبول گروپس میں ان کی مقبولیت میں اضافہ تھا۔پیو کے سروے سے ظاہر ہوا کہ مجموعی طور پر اسرائیل میں امریکہ کے بارے میں رائے سب سے مثبت پائی گئی جس کی شرح 83 فیصد تھی۔جنوبی امریکہ کے ملک میکسیکو، مشرق وسطیٰ اور شمالی امریکہ میں امریکہ کے بارے میں اکثریت کی رائے منفی تھی۔ ترکی میں صرف پانچ میں ایک شخص کی رائے امریکہ کے بارے میں مثبت تھی۔رپورٹ سے ظاہر ہوا کہ دنیا کے پانچ بڑے ملکوں کے موجودہ رہنماؤں میں سے مجموعی طور پر کسی کو بھی بہت زیادہ پسند نہیں کیا جاتا۔تاہم جرمنی کی چانسلر اینگلا مرکل اس فہرست میں سب سے بہتر رہیں اور امریکہ کے صدر اس فہرست میں سب سے نیچے رہے گو کہ روس کے صدر پوتن اور چین کے صدر کے بارے میں بھی رائے منفی ہی پائی گئی۔سروے سے یہ بھی ظاہر ہوا کہ ٹرمپ دائیں بازو کے حامل نظریات کے لوگوں میں زیادہ مقبول ہیں اور ان خیالات کے لوگوں میں بھی ان کی مقبولیت پچاس فیصد یا اس سے زیادہ صرف چھ ملکوں میں پائی گئی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا