رمن بھلہ،رویندرشرما،شبیرخان سمیت متعددلیڈران کی عرس میں شرکت

0
0

جموں وکشمیروملک میںامن ، ہم آہنگی اور سلامتی کے لئے دعا کی
لازوال ڈیسک

جموں؍؍سابق وزیر اور نائب صدر جے کے پی سی سی رمن بھلا کے ساتھ چیف ترجمان پی سی سی رویندر شرما ( سابقہ ایم ایل سی) ، سابق وزیر اور ڈی سی سی صدر راجوری شبیر احمد خان اور سابق ایم ایل اے اشوک شرما نے آج سید رسول شاہ نانگا باجی بریوی کالاکوٹ میں عرس شریف میں شرکت کی اور مقدس مقام پر سجدہ کیا۔اس موقع پر ہزاروں افراد کے درمیان بریوی کالاکوٹ میں رسول شاہ نانگا باجی اور مقدس مقام پر سجدہ کیا۔ انہوں نے جموں و کشمیر اور ملک کے تمام لوگوں کے امن ، ہم آہنگی اور سلامتی کے لئے دعا کی۔ انہوں نے بڑی تعداد میں لوگوں سے بھی بات چیت کی اور ان سے اپیل کی کہ وہ ہر قیمت پر روایتی اخوت اور ہم آہنگی کو برقرار رکھیں کیونکہ کوئی بھی مذہب دشمنی اور منافرت کا درس نہیں دیتا اور ہر مذہب تمام عقائد کے لوگوں میں پیار و محبت کا درس دیتا ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا