تحصیلدار تھنہ منڈی نے جل جیون کی نسبت سے میٹنگ منعقد کی

0
0

عمران شفیع خان

تھنہ منڈی ؍؍تھنہ منڈی میں تحصیلدار انجم بشیرخان نے ایس ڈی ایم ڈاکٹر تنویر خان کی سرپرستی میں ’’ جل جیون ‘‘ کی نسبت سے میٹنگ منعقدکی جس میں بی ڈی او بلاک پلانگڑھ کے علاوہ محکمہ مال محکمہ دیہی ترقی محکمہ امور صارفین کے ملازمین نے شرکت کی۔اس موقع پر بولتے ہوئے تحصیلدار نے کہا کہ ہم سب کو مل کر اس ضروری سروے کو پائہ تکمیل تک پہنچانا ہوگا تاکہ دیہی آبادی کو پانی جیسی اہم ضرورت کی بھرپور سہولت مہیا کی جاسکے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جل جیون مشن مرکزی حکومت کی جانب دئے اہم پروجیکٹ ھے جوکہ عوام کے وسیع مفادات میں شروع کیاگیا ھے۔اس موقع پر شرکا نے سروے کے متعلق اہم و ضروری جانکاریاں حاصل کیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا