حافظ محمد صدیق کوثری ؔکو عوام کے جم غفیر نے پرنم آنکھوں کے ساتھ سپر د خاک کیا

0
0

اعجاز کوہلی

جموں؍؍آجمورخہ 10جنوری 2020بروز جمعۃ المبارک مرحوم مولاناحافظ محمد صدیق کوثریؔ کی نماز جنازہ ان کے آبائی گائوں سلواہ ٹھیر پور میں لوگوں کے ایک جم غفیر نے اداء کی نماز جنازہ سے قبل مجمع سے علمائے کرام نے خطابات کرکے فکر آخرت دلائی اور مولانا مرحوم کے محاسن کا تذکرہ کیا یاد رہے کہ مولانا محمد صدیق کوثریؔ مرحوم پچھلے کچھ عرصہ سے علیل تھے یاور چندی گڑھ ہسپتال میں زیر علاج تھے جمعرات کے دن ان کا انتقال ہوگیا اس موقع پر مولانا فتح محمد صاحب مہتمم دارالعلوم محمودیہ و نائب صدر تنظیم علمائے اہلسنت والجماعت ضلع پونچھ سفر میں ہونے کی وجہ سے نمازجنازہ میں شرکت نہ کرسکے لیکن ان کی رہبری اور راہنمائی میں تنظیم علمائے اہلسنت والجماعت کے جر نل سیکریٹری حضرت مولانا عبداللہ صاحب نے شرکت فرمائی اور انکے لئے دعائے مغفرت کی مولاناعبداللہ نے مجمع سے فکر آخرت اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت طیبہ پر پر مغز خطاب فرمایا جس سے سامعین نے بہت اثر لیا اسی طرح خطہ پیر پنجال کی مشہور معروف شخصیات نے شرکت کی ضـلع راجوری سے مولانا اکرم قاسمی کی قیادت میں ایک وفدنے شرکت کی مولانا محمد اکرام صاحب راجوری نے بھی مولانا مرحوم کے ساتھ اپنی طویل رفاقت کا تذکرہ فرمایا اور انکی زندگی کے مختلف پہلوئوں کو اجاگر کیا، ضلع پونچھ کے مختلف مدارس اسلامیہ کے سفراء نے شرکت کی مرکزی مدرسہ دارالعلوم محمودیہ قاسم نگر مینڈھر کے طلباء و اساتذہ کے ایک وفد نے بھی نماز جنازہ میں شرکت کی جسمیں مولانا محمد ریاض ،قاری محمد ریاض ،عبدالوحید صدیقی علاوہ ازیں خطہ ء پیر پنجال کی علمی ،سیاسی ،مذہبی و معززین علاقہ نے بھی نمازہ جنازہ میں شرکت کی جن میں بطور خاص چوہدری امان اللہ بلاک ڈویلپمنٹ کونسل چیئرمین منکوٹ ،چوہدری عمران ظفرکانگریس لیڈر،چوہدری شوکت حسین صدر سرپنچ ایسو سیشن مینڈھر و سرپنچ سلواہ ،مولانا عبدالقیوم سلواہ مولانا ابراہیم شاگرد خاص مرحوم ،ماسٹر نظام دین صاحب ،ماسٹر محمد شفیق ،مفتی معظم کالابن ،ماسٹر عبدالکریم ، سرپنچ آفتا ب چوہدری نے شرکت فرمائی مرحوم ایک میانہ روی اور معتدل شخصیت کے حامل تھے علاقہ میں بنیادی و ضروری دینی اشاعت کیلئے زندگی بھر سرگرم رہے اللہ کے دین کیلئے شب و روز محنت کرتے رہیاسطرح مرحوم نے علاقہ میں تعلیم خصوصاً دینی تعلیم کی روشنی عام کرنے کیلئے کٹھن دور میں جدوجہد جاری رکھی وہ علاقہ میں تعلیم کو عام کرنے کے لئے ہمیشہ فکر مند رہتے تھے اور سماج میں اتحاد و اتفاق حامی اور انتشار کے خلاف ہمیشہ کام کیا۔ علاقہ کے مشہور ومعروف ماہر تعلیم و استاذماسٹر نظام الدین صاحب نے مرحوم کی زندگی پر روشنی ڈالیٹ مینڈھر کی جامع مسجد انور قاسم نگر میں نماز جمعہ کے بعد دعائے مغفرت کی گئی ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا