کمشنر سیکرٹری صنعت و حرفت لیفٹیننٹ گورنر سے ملاقی

0
0

جموں؍؍کمشنرسیکرٹری صنعت و حرفت منوج کمار دویدی نے آج یہاں راج بھوں میں لیفٹیننٹ گورنر جی سی مرمو کے ساتھ ملاقات کی۔اس دوران انہوں نے لیفٹیننٹ گورنر کو جموںوکشمیر یوٹی میں منعقد ہونے والے جے اینڈ کے گلوبل انوسٹرس سمٹ کے لئے کئے جارہے انتظامات کے بارے میں جانکاری دی۔اُنہوں نے جموںوکشمیر سے باہر کے معروف سرمایہ کاروں کی نشاندہی کرنے اور اُنہیں سرمایہ کاری کے لئے مدعو کرنے کے اقدامات سے بھی ایل جی کو آگاہ کیا۔منوج کمار دویدی نے جی سی مرمو کوصنعت و حرفت محکمہ سے جڑے معاملات کے بارے میں بھی جانکاری دی۔لیفٹیننٹ گورنر نے کمشنر سیکرٹری سے کہا کہ وہ آنے والے انوسٹرس سمٹ کے لئے مختلف ایجنسیوں اور محکموں کے مابین مؤثر رابطے کو یقینی بنائیں تاکہ جموںوکشمیر کے سرمایہ کاری والے سیکٹروں کو مکمل طوراُجاگر کیا جاسکا۔ انہوں نے متعلقہ محکمہ میں مزید شفافیت اور جوب دہی کو فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا تاکہ جموںوکشمیر میں نئی اقتصادی بلندیوں کو چھولیا جاسکے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا