ؒلازوال ڈیسک
جموں؍؍فوج نے بانہال میں موسم کی خرابی کے باعث اسپتال نہ پہنچ سکی دوحاملہ خواتین کو طبی امداد فراہم کی ۔اوکھڑال کی رہائشی دو خواتین تقریباً دو گھنٹے دردزہ کی وجہ سے سول ایمبولینس میں رامسو سے بانہال جارہی تھیں۔ تاہم ، وہ شدید برف باری اور سڑک کی خراب صورتحال کی وجہ سے ناچلانہ پل پر پھنس گئیں تھی۔مریض کے اہلِ خانہ نے آرمی کیمپ کے قریب پہنچایاجس میں میڈیکل آفیسر کے ذریعہ فوری طور پر طبی امداد فراہم کرکے فوج کی جانب سے فوری کارروائی کی گئی۔ بعدازاں میڈیکل آفیسر اپنی ٹیم کے ہمراہ ناچلانہ سے سب ڈسٹرکٹ اسپتال ، بانہال میں آرمی ایمبولینس میں مریضوں کی رہنمائی کرتا رہا۔ بروقت مددکے نتیجے میں دونوں خواتین کی جان بچ گئی اور ان کے نوزائیدہ بچے بھی سلامت ہیں۔ یکساں طور پر فوج کے ذریعہ کی جانے والی کارروائی کو مقامی لوگوں نے سراہا اور فوج اور عوام کے مابین تعلقات کو مزید مستحکم کرنے میں بہت آگے بڑھیں گے