آزاد میڈیا جمہوریت کی بنیاد

0
0

انٹرنیٹ بند ہونے سے کشمیر میں میڈیا پانچ مہینے سے بستر مرگ پر :انورادھا بھیسن
لازوال ڈیسک

نئی دہلی؍؍؍؍؍انورادھا بھیسن نے سپریم کورٹ کے فیصلے پر اپنا ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ریاست میں اربوں روپے کی تجارت تباہ ہوئی ہے۔ان کا کہنا ہے کہ طلبہ کا زبردست نقصان ہوا ہے اور عام لوگوں کی زندگی مشکلوں میں محصور ہے۔ انورادھا بھیسن نے سپریم کورٹ کے فیصلے پر مزید کہا کہ کشمیر میں زندگی کا ہر شعبہ پابندیوں سے متاثر ہوا ہے۔انورادھا نے کہا کہ ’آزاد میڈیا جمہوریت کی بنیاد ہے، انٹرنیٹ بند ہونے سے کشمیر میں میڈیا پانچ مہینے سے بستر مرگ پر ہے‘۔ان کا کہناتھا کہ کشمیر میں خبریں صرف حکومت کے قائم کردہ میڈیا سینٹر سے آ سکتی ہیں ،جو پوری طرح حکومت کی نگرانی میں ہے۔انہوں نے کہا’لوگ خوف اور ڈر کے سائے میں خبریں بھیجتے ہیں‘۔ان کا کہناتھا کہ انتظامیہ کی تنقید کرنے کا تو سوال ہی نہیں پیدا ہوتا۔‘انہوں نے مزید کہا کہ عدالت نے ابھی صرف انٹرنٹ پر بابندیوں کا جائزہ لینے کا حکم دیا، تاخیر سے ملنے والا انضاف ، انصاف نہیں ہوتا، انٹر نٹ بحال ہونے میں ابھی مزید تاخیر ہوگی۔انورادھا نے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے سے کوئی بڑی راحت نہیں ملی ہے۔وہ کہتی ہیں ہے کہ ’عدالت نے ابھی صرف انٹرنیٹ پر پابندیوں کا جائزہ لینے کا حکم دیا ہے۔ تاخیر سے ملنے والا انضاف، انصاف نہیں ہوتا، انٹرنیٹ بحال ہونے میں ابھی مزید تاخیر ہوگی۔‘

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا