وفا داریوں کو بدلنے کا سورج طلوع

0
0

پی ڈی پی4لیڈران نے پارٹی سے دیا استعفیٰ
کے این ایس

سرینگر؍؍تین سابق وزرائے اعلیٰ کی نظر بندی کے بیچ جموں وکشمیر کی سیاسیا ت میں نئی ہلچل پیدا ہونے کیساتھ ہی وفاداریوںکو بدلنے کے موسم نے بھی دستک دی ۔پی ڈی پی کے کئی سینئر لیڈران کو پارٹی کی بنیادی رُکنیت سے مبینہ طور خارج کئے جانے کے بعد پارٹی کے اسٹیٹ سیکریٹری سمیت 4لیڈران نے پارٹی کی بنیادی رُکنیت سے استعفیٰ دیا ۔ادھر پارٹی کے سینئر لیڈر وتر جمان اعلیٰ رفیع میرنے کہا ہے کہ پارٹی کسی ایک شخص کی جاگیر نہیں ہے جبکہ انہوں نے پارٹی نظم کے خلاف کوئی کام نہیں کیا ۔ادھر پارٹی کے ایک اور لیڈر عبدالمجید پڈر نے کہا کہ کوئی راہگیر کسی سینئر لیڈر کو پارٹی سے باہر نہیں نکال سکتا ہے ۔ کشمیر نیوز سروس ( کے این ایس ) کے مطابق پی ڈی پی سے 9سینئر لیڈران کو پارٹی کی بنیادی رُکنیت سے مبینہ طور خارج کئے جانے کے بیچ پارٹی سے وابستہ 4لیڈران نے پارٹی کی بنیادی رُکنیت سے استعفیٰ دیا ۔جن لیڈران نے پارٹی کی بنیادی رُکنیت سے استعفیٰ دیا ،اُن میں سابق ایم ایل اے رفیع آباد ،یاور میر ،پی ڈی پی اسٹیٹ سیکریٹر ی ڈاکٹر میر سمیع اللہ ،منتظر محی الدین اور شوکت غیور شامل ہیں ۔ چاروں لیڈران نے مستعفی ہونے کے علیحدہ علیحدہ بیانات میں کہا کہ پارٹی عوامی تواقعات پر پوری طرح سے نہیں کھری اتری ،لہٰذا وہ پارٹی کی بنیادی رکنیت سے مستعفی ہورہے ہیں ۔ادھر سرینگر میں کے این ایس کیساتھ بات کرتے ہوئے پارٹی کے سینئر لیڈر وتر جمان اعلیٰ رفیع میرنے کہا ہے کہ پارٹی کسی ایک شخص کی جاگیر نہیں ہے ۔ان کا کہناتھا کہ گذشتہ پانچ ماہ سے پارٹی کے لیڈران ولیڈر شپ کے درمیان کوئی رابطہ نہیں ہے اور پارٹی کی تمام سرگرمیاں معطل ہیں ،ایسے میں پارٹی کی انضباطی کمیٹی کے فیصلے کون لیتا ہے، یہ سمجھ سے باہر ہے ۔ان کا کہناتھا کہ انہوں نے پارٹی کی نظم شکنی نہیں کی اور نہ ہی پارٹی اصولوں وموقف کے خلاف کوئی کام کیا ۔انہوں نے کہا پارٹی ایک نظم وضبط کے تحت کام کرتی ہے جبکہ جمہوری نظام میں ہر ایک ذاتی اظہار رائے کا حق حاصل ہے ۔انہوں نے کہا کہ30برسوں سے وہ سیاسی میدان میں ہیں ،اور اپنی ایک سوچ رکھتے ہیں ،وہ جانتے ہیں نظم شکنی کیا ہے ؟۔رفیع احمد میر نے مزید بتایا کہ پارٹی کو کمزور کرنے کی کسی کو اجازت نہیں دی جائیگی ۔اس دوران پارٹی کے ایک اور لیڈر عبدالمجید پڈر نے کہا کہ کوئی راہگیر کسی سینئر لیڈر کو پارٹی سے باہر نہیں نکال سکتا ہے ۔ ان کا کہناتھا کہ جب انضباطی کمیٹی کی کوئی میٹنگ ہی نہیں اور اُنہیں کوئی شو کاز نوٹس ہی نہیں ملا ،پھر اُنہیں کیسے کوئی باہر کرسکتا ہے ،کیا راہ چلتے کوئی کسی کوپارٹی کی بنیادی رُکنیت سے خارج کرنے کا حق رکھتا ہے ؟۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا