سی اے اے :ہائی کورٹ کی عرضیاں منتقل کئے جانے پر ریاستی حکومتوں کو نوٹس

0
0

یواین آئی

نئی دہلی؍؍سپریم کورٹ نے شہریت ترمیمی قانون (سی اے اے ) کے خلاف مختلف ہائی کورٹوں میں داخل عرضیوں کو اپنے پاس منتقل کرنے سے متعلق مرکز کی درخواست پر جمعہ کے روز متعلقہ ریاستی سرکاروں کو نوٹس جاری کئے ۔چیف جسٹس ایس اے بوبڈے ، جسٹس بی آر گووئی اور جسٹس سوریہ کانت کی بنچ نے مرکز کی عرضی کی سماعت کے دوران ان ریاستوں کو نوٹس جاری کئے جہاں ہائی کورٹوں میں سی اے اے کے خلاف عرضیاں داخل کی گئی ہیں۔مرکز کی جانب سے سالیسیٹر جنرل تُشار مہتہ نے دلیل دی تھی کہ مختلف ہائی کورٹوں میں زیر التوا عرضیوں کی سماعت سے مختلف نتائج برآمد ہوں گے ۔ اس لئے مناسب ہے کہ عدالت عظمی ان معاملوں کو اپنے یہاں منتقل کرے ۔واضح رہے کہ سی اے اے کے خلاف ملک کی کئی عدالتوں میں پٹیشن داخل ہوئی ہیں، جبکہ سپریم کورٹ میں قانون کو چیلنج دینے کے لئے کم از کم 60 عرضیاں داخل کی گئی ہیں۔ ان عرضیوں پر گزشتہ 18 دسمبر کو مرکزی حکومت کو نوٹس اجری کئے جاچکے ہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا