درہال تا راجوری سڑک پر تارکول بچھایا جائے :یوتھ نیشنل کانفرنس
تبریز ملک
درہال درہال میں یوتھ نیشنل کانفرنس کی میٹنگ زیر صدارت عتیق ملک اہتمام ہوا جس میں سب ممبران نے بیک آواز حکومت سے مانگ کی کے جلد سے جلد درہال تا راجوری کی سڑک پر تارکول کا کام شروع کیا جائے اور درہال تا شکر مرگ کی سڑک کا کام بھی شروع کیا جائے ۔انہوں نے کہا کہ تحصیل درہال میں ڈگری کالج کا قیام بھی کیا جائے جو اس وقت کی اہم ضرورت ہے۔ انہوں نے انتباہ دیتے ہوئے کہا کہ اگر جلد سے جلد حکومت نے ان مسائل کا ازالہ نہ کیا تو سندربنی نوشہرہ کی طرح یہاں بھی احتجاجی سلسلہ شروع کیا جائے گا ۔