نئی دہلی۔ (یو این این)دہلی کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر متعدد لوگوں کوحراست میں لیاگیا جن میں آٹھ علما بھی شامل ہیں۔ یہ لوگ دہلی سے عمرہ پر روانہ ہورہے تھے۔ان کے پاس جعلی ٹکٹ پائے گئے۔مظفر نگر کے خالد زاہد نے رات دیر گئے؛ ایک وائس پیغام بھیج کر پولیس کے حراست میں لینے کی اطلاع دی۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق انہوں نے بتایاکہ وہ لوگ عمرہ پرجارہے تھے اور ٹریول ایجنسی نے انہیں فرضی ٹکٹ دیدئے۔ یہ ٹکٹ دہلی سے بذریعہ کوچی ،جدہ تک کے لئے تھے۔خالد زاہد نے بتایا کہ تمام لوگ مظفر نگر سے ہیں اور وہ لوگ عمرہ پر روانہ ہونے کی غرض سے ایئرپورٹ پہنچے جہاں ہوائی جہاز کے عملے نے جعلی ٹکٹ دیکھ کرتمام لوگوں کو ایئرپورٹ پولیس کے حوالہ کردیا۔خالد زاہد نے ایرپورٹ سے بتایا کہ پولیس کوتمام تفصیلات بتادی گئی ہیں اور اس میں سفرکرنے والوں کی کوئی غلطی نہیں۔ ٹریول ایجنٹ نے ٹکٹ غلط دئے ۔ خبرکے مطابق ایرپورٹ پہنچنے کے بعدپتہ چلاکہ ان کے ساتھ دھوکہ دہی ہوئی ہے جس کے فورا بعد مولانا خالد زاہد نے 100 نمبر پر کال کرکے پولیس کوبلایا، جس کے بعد انہیں مقامی تھانے جایاگیا۔