لازوال ڈیسک
کشتواڑ؍؍ جموں و کشمیر پردیش کانگریس کمیٹی کے نائب صدر اور سابق وزیر غلام محمد سروڑی نے ڈوڈہ سے اشفاق احمد کیلو ، اننت ناگ سے مقبول احمد ویری صحافی ، بنون بونجواہ سے بشیر احمد شیخ ، غفار احمد لون ، غلام محمد بیگ،دونوں بیگ پورہ سنگ پورہ کے رہنے والے ، لاے سرتھل کے نور دین ،بدھاتھ درابشالہ سے سورج پرکاش کے والد ، کرنا اندروال سے پرویز احمد کی دادی زینہ بیگم ، پاٹشلہ بونجواہ سے چوہدری محمداسحاق کی والدہ ملکہ بیگم ، بانس سے چوہدری لال حسین ، ملانو سے ظفر اللہ پرے، کاہرہ ، کاشیتھا تانتا سے محمد حسین قاضی ، بیلہ جاکیوسے منظور احمد کی والدہ مرین بیگم ، ملک پورہ کے رہائشی عبد الرشید ملک ، بھٹیاس سے متھابا بیگم ، امرت پورہ سے غلام نبی کمہار ، امرت پورہ سے محمد امین اور شیر محمد دونوں امرت پورہ بھلیسہ سے جن کا حال ہی میں انتقال ہوگیا‘ کی وفات پہ گہرے رنج والم کااِظہارکیاہے۔سروڑی نے جاری یہاں اپنے ایک تعزیتی پیغام میں کہا ،’’میرے خیالات اور دعائیں غمزدہ کنبوں کے ساتھ ہیں‘‘۔ سروڑی کا کہنا ہے کہ ان کی موت نے ایک خلا پیدا کردیا ہے جو اتنی آسانی سے نہیں بھر سکتا۔ انہوں نے کہا کہ وہ اعلیٰ تعلیم یافتہ اور پرعزم افراد تھے۔غمزدہ خاندانوں سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے مسٹر سروڑی نے مرحوم کے لواحقین کو ابدی سکون کی دعا کی اور ناقابل تلافی نقصان برداشت کرنے کے لئے ان کی غم کی گھڑی میں اہل خانہ سے اظہار یکجہتی کیا۔