مسافر پریشان،انتظامیہ لے خبر
ناظم علی خان
مینڈھر//بس اڈہ مینڈھر پر محکمہ دیہی ترقی کی طرف سے بنائے گئے بیت الخلاءکی حالت نہائت ہی خستہ ہے جبکہ ایک کرمچاری جو وہاں پر تعینات کیا ہوا ہے وہ صرف لوگوں سے پیسے وصول کرتا ہے لیکن بہت الخلاءکی صفائی نہیں ہوتی اس سلسلہ میں محمد زمان نے بات کرتے ہوئے کہا کہ بس اڈہ پر موجود بیت الخلاءکی اتنی خستہ حالت ہے کہ انسان اس کے اندر نہیں جا سکتا ان کا کہنا تھا کہ خواتین مسافروں کو کافی دشواریوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ دریا سے موٹر لگا کر پانی ٹینکیوں میں سپلائی کیا جاتا ہے جبکہ جہاں سے پانی سپلائی ہوتا ہے وہاں پر بے شمار گندگی پڑی ہوئی ہے اورمرے ہوئے جانور بھی وہاں پر پڑے ہوتے ہیں اور اس جگہ سے پانی سپلائی کیاجاتا ہے لوگوں کے ہاتھ دھونے کے لئے ۔ان کا کہنا تھا کہ انتظامیہ ایک بار بیت الخلاءکا بس اڈہ پر چکر لگائے اور دیکھے کے لوگ کن بیت الخلاءمیں جاتے ہیں اور وہاں پر حالت کیا ہے۔