پہاڑی کلچرل اینڈ ویلفیئر فورم کی لیفٹیننٹ گورنر کے ساتھ ملاقات

0
0

لازوال ڈیسک
جموں؍؍جے اینڈ کے پہاڑی کلچرل اینڈ ویلفیئر فور م کے ایک وفد نے آج یہاں راج بھون میں لیفٹیننٹ گورنر گریش چندر مرمو کے ساتھ ملاقات کی۔پہاڑی بولنے والے طبقے کی بہبودی کے لئے مشاورتی بورڈ کے سابق وائس چیئرمین کلدیپ راج گپتا کی سربراہی میں آئے اِس وفد نے پہاڑی طبقے سے وابستہ لوگوں کو درپیش مسائل کے بارے میں لیفٹیننٹ گورنر کو آگاہ کرتے ہوئے جموںوکشمیر کی پہاڑی آبادی کو درج فہرست قبائل کا درجہ دینے کی مانگ کی۔لیفٹیننٹ گورنر نے وفد کی جانب سے اُن کی نوٹس میں لائے گئے مطالبات پر مناسب غور کا یقین دلایا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا