لازوال ڈیسک
جموں؍؍لیفٹیننٹ گورنر گریش چندر مرمو نے آج یہاں سول سیکرٹریٹ میں ایک میٹنگ کے دوران خوراک و عوامی تقسیم کاری محکمہ کی مجموعی کارکردگی کا جائزہ لیا۔میٹنگ میں لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر فاروق خان، چیف سیکرٹری بی وی آر سبھرامنیم ، فائنانشل کمشنر خزانہ ارون کمار مہتا ،فائنانشل کمشنر صحت و طبی تعلیم اتل ڈولو ، کمشنر سیکرٹری سکولی تعلیم ہردیش کمار ،سیکرٹری خوراک و عوامی تقسیم کاری پانڈورنگ کے پولے ،ڈائریکٹر خوراک و عوامی تقسیم کاری جتندر سنگھ اور کنٹرول لیگل میٹرولوجی نیتو گپتا کے علاوہ دیگر کئی افسران موجود تھے۔لیفٹیننٹ گورنر نے اشیائے خوردنی کی فراہمی ، زیادہ برفباری والے علاقوں میں اناج سٹاک کرنے اور محکمہ کے دیگر امورات کے بارے میں تفصیلی جانکاری طلب کی۔لیفٹیننٹ گورنر نے افسروں کو ہدایت دی کہ وہ جموںوکشمیر میں غذائی اجناس کی تقسیم کاری کے عمل میں ریشنلائزیشن کو یقینی بنائیں۔ انہوں نے راشن کارڈ وں کو آدھار کے ساتھ جوڑنے عمل میں بھی سرعت لانے پر زو ردیا۔ لیفٹیننٹ گورنرنے محکمہ کے افسرو ںکوخصوصی سکولوں ، شیلٹر ہومز اور دیگر فلاحی اداروں میں قیام پذیر بچوں کو فراہم کی جانے والی سہولیا ت کا جائزہ لے کر اس سلسلے میں ایک ماہ کے اندر تفصیلی رِپورٹ تیار کرنے کی ہدایت دی۔دور دراز علاقوں میں رسوئی گیس کی فراہمی کا جائزہ لیتے ہوئے لیفٹیننٹ گورنر نے لوگوں کو سہولیات بہم رکھنے کے لئے مختلف محکموں کے مابین قریبی تال میل پر زو ردیا۔ اُنہوں نے جموںوکشمیر کے پسماندہ اور دور دراز علاقوں میں رسوئی گیس کا وافر سٹاک دستیاب رکھنے کی ہدایت دی۔لیفٹیننٹ گورنر کو بتایا گیا کہ 10.63لاکھ کنبوں کو پردھان منتری اجوالا یوجنا کے دائرے میں لایا گیا ہے۔ناپ تول محکمہ میں عملے کی کمی کے تعلق سے لیفٹیننٹ گورنر نے ایس ڈی ایمز ، تحصیلداروں اور نائب تحصیلداروں کو بازاروں کا معائینہ کرنے اختیارات دینے کے لئے کہا۔اُنہوں نے محکمہ میں عملے کی کمی کو پورا کرنے کے لئے افسروں کو ایک منصوبہ ترتیب دینے کی ہدایت دی