نیویارک// ایک سروے سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ گھروں کے باغات اور فصلوں میں عام استعمال ہونے والی ایک دوا امراضِ قلب کے ساتھ ساتھ کئی طرح کی جان لیوا بیماریوں کی وجہ بھی بن سکتی ہے۔یہ کیڑے مار دوا اب بھی عام استعمال ہورہی ہے جسے پائریتھرائیڈز کا نام دیا گیا ہے۔ اسے زراعت اور گھروں میں کیڑے مکوڑے مارنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے اور بہت سی گھریلو اشیا میں بھی اس کا استعمال طویل عرصے سے جاری ہے۔اگرچہ یہ ایک چھوٹا مطالعہ ہے لیکن اس میں کیمیکل کے جان لیوا خطرات سامنے آئے ہیں جس کے بعد اس پر مزید تحقیق ضروری ہوگئی ہے۔ تحقیقی مقالے کے مصنفین کے مطابق پائریتھرائیڈز کا مسلسل استعمال کیا جائے تو یہ دوا جسم میں جاکر جان لیوا دل کی بیماریوں اور دیگر مہلک امراض کی وجہ بنتی ہے۔پائریتھرائیڈز ایک عام کیڑے مار دوا ہے جو باغیچوں میں اسپرے کے علاوہ شیمپو، جوئیں مار ادویہ اور مچھر بھگانے کے اسپرے میں بھی پایا جاتا ہے۔دنیا بھر میں استعمال ہونے والی کیڑے مار ادویہ کی 30 فیصد تعداد میں پائریتھرائیڈز موجود ہوتا ہے۔ اس سے قبل آرگینو فاسفیٹس کا استعمال بہت زیادہ تھا لیکن اس پر پابندی کے بعد پائریتھرائیڈز کا استعمال بڑھا ہے۔ یہ کیمیکل جلد اور سانس کے ذریعے جسم میں داخل ہوتا ہے