ٹریفک نقل وحمل متاثر لوگ گھروں میں محصور
ریاض ملک
منڈی؍؍ منڈی کے تمام بالائی اور میدانی علاقوں میں اس سال کی ابھی تک کی سب سے بڑی برف باری کا سلسلہ بدستور پانچویں روز بھی جاری ہے- جس کی وجہ سے منڈی سے تمام بالائی علاقوں میں جانے والی سڑکوں پر ٹریفک نقل وحمل سخت متاثر ہوئی ہے-جس کی وجہ سے عوام کو سخت پریشانیوں سے دوچار ہوناپڑ رہاہے- اور لوگ اپنے گھروں میں محصور ہوکر رہ چکے ہیں – منڈی لورن روڈ آج صبح سے ٹریفک نقل وحمل کے لئے کھولی گء تھی لیکن لورن سے اگے جانے والی سڑکوںپر سے برف نہ ہٹاے جانے اور لگاتار برف کی وجہ سے ٹریفک نظام بری طرح متاثر ہوکر رہ چکاہے- اس حوالے سے لورن سے جمیل احمد ملک نے نمائیندہ لازوال سے بات کرتے ہوئے کہا کہ لگاتار برف باری کا سلسلہ جاری ہے -اور اس وقت تک لورن بس اڈا پر دو سے ڈیڑ فٹ برف ریکارڈ کی گئی ہے – انہوں نے انتظامیہ سے اپیل کی ہے وہ لوگوں کے جان مال کا تحفظ یقینی بنایں –