ممبرا اردو کتابی و تہذیبی میلہ 2020 میں تبسم ناڈکر کی دو کتابوں کا اجراء

0
0

نمائندہ لازوال

ممبرا(مہاراشٹرا)تیزی سے ابھرتی ہوئی معروف مصنفہ محترمہ سیدہ تبسم منظور ناڈکر کی دوکتابوں کا ممبئی کے نزدیک ممبرا میں منعقدہ اردو کتابی میلہ میں 5 جنوری 2020 کوتزک و احتشام سے اجراء عمل میں آیا۔تقریب اجراء میں ملک کی معروف شخصیات موجود تھیں۔’’ درپن ‘‘تبسم ناڈکر کے ادبی،سماجی،اصلاحی مضامین کا مجموعہ ہے۔ اسی طرح ان کے افسانوں کا مجموعہ ’’لمحے زندگی کے ‘‘ نام سے شائع ہوا ہے۔ممبرا ارود کتاب میلہ کے اسٹیج پر موجود معززین اور کثیر تعداد میں موجود محبانِِ اردوکے روبرو دونوں کتابوں کی رسمِ اجراء عمل میں آئی۔ اوّل ’’لمحے زندگی کے‘‘ کا اجراء محترم اسلم فقیہ کے ہاتھوں اور ’’درپن ‘‘ کا اجرائ￿ منور پیر بھائی کے ہاتھوں عمل میں آیا۔ پروگرام میں موجود ممبرا اور دور دور سے تشریف لائے بے شمار اردو نواز احباب نے تالیوں کی گڑگڑاہٹ میں ان کتابوں کی حوصلہ افزائی کی۔جناب اسلم فقیہ(بھیونڈی)، جناب منور پیر بھائی (پونا)،جمیل مرصع پوری، ارتضیٰ نشاط، جناب شفیع مقری (بھیونڈی)، محترمہ قمر سعید( اردو ٹائمز،ممبئی)، محترمہ سلطانہ منور پیر بھائی (پونا)،محترم سرفراز آرزو (ممبئی)، محترم منظور ناڈکر، کتابی میلہ کے کلیدی منتظمین میں سیمحترم سید زاہد علی اور محترم خان اسرائیل محترم امتیاز خلیل صاحبان اسٹیج پر موجود تھے۔اس تقریب کی اہم بات یہ رہی کہ اسی پروگرام میں کتابوں کے اجراء کے فوراً بعد ڈاکٹر خلیل صدیقی کی ادارت میں شہر لاتور سے پابندی سے شائع ہونے والے ماہنامہ ’’ تعلیمی سفر ‘‘ کے ماہ جنوری 2020 کے شمارہ کا اجرا بھی عمل میں آیا جس میں محترمہ تبسم ناڈکر صاحبہ کے تخلیقی سفر پر ایک گوشہ شامل ہے۔ تبسم ناڈکر کی بیک وقت دواصناف پرشائع کتابوں اور ان کے تخلیقی فن پر مبنی گوشے پر مشتمل ماہنامے کے اجراء کی ادبی دنیا کی معروف ہستیوں نے پذیرائی کی ہے۔واضح ہو کہ ممبرا کتاب میلہ کی افتتاحی تقریب میں تبسم ناڈکرکی دونوں کتابوں کا اجراء ہونا تھا جو کسی تکنیکی وجہ سے ممکن نہ ہوسکا۔ اسی طرح ’’ تعلیمی سفر ‘‘ کا اجراء اختتامی پروگرام میں ہونا تھا۔یقیناًاللہ کو یہی منظور تھا کہ ان کی تخلیقات اور ان کی تخلیقی صلاحیت کے ان گنت پہلوئوں پر ممبرا کتاب میلہ کی اختتامی تقریب میںایک ہی جگہ ایک ہی وقت میں تمام باتیں سامنے آئیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا