برفانی تودے کی زد میں آکر ایک آرمی پورٹر ہلاک جبکہ دوسرا شدید زخمی

0
0

ریاض ملک

منڈی ؍؍ منڈی سے قریب بارہ کلومیٹر دور اور ساتھرہ سے قریب تیس کلومیٹر دور سب سے اونچی ڈوڈہ سنکھ آرمی پوسٹ کے قریب رات گئے چار آرمی پورٹر برفانی تودہ کی زد میں آگئے جس کے نتیجہ میں محمد ظفر ولد محمد فرید عمر 21 سال ساکنہ چھیلہ ڈھانگری پدڑ ہلاک ہوگیا جبکہ دوسرا اعجاز احمد ولد محمد شریف شدید زخمی ہوگیا- جبکہ دوسرے دو معمولی زخمی ہوئے۔ڈاکٹر شوکت نے ذرایع ابلاغ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ محمد ظفر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے صبح دس بجکر چالیس منٹ پر دم توڑ گیا۔ جانبحق ہوئے شخص کو منڈی سب ضلع ہسپتال لایاگیاجہاں پوسٹ مارٹم کے بعد پولیس ایس ایچ او منڈی کی موجودگی میں لاش کو ورثہ کے حوالاکردیاگیاجبکہ زخمیوں بنیادی علاج ومعالجہ کے بعد گھر بھیج دیاالبتہ احتیات کے طور پونچھ چیک اپ کرواسکتے ہیں ڈاکٹر کے مطابق تینوں زخمیوں کی حالت قابل تشویش نہیں ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا