ایرانی حملے کے بعد امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کا ردعمل سامنے آیاہے۔ٹرمپ نے کیا ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ آل از ویل!۔ ایران نے عراق میں دوٹھکانوں پر حملہ کیاہے،تباہی کا جائزہ لیا جارہا ہے۔ یہاں تک،سب ٹھیک ٹھاک ہے۔دنیا بھرمیں امریکہ کی فوجی برتری ثابت ہے، صبح بیان دوں گا۔وہیں دوسری جانب ایران کی جانب سے عراق میں واقع امریکی فوج پر میزائل حملہ کرنے کے بعد امریکہ کے وزیر خارجہ مائیک پومپيو اور وزیر دفاع مارک ایسپر وائٹ ہاؤس پہنچے ہیں ۔امریکی وزارت دفاع ’پینٹاگون‘ نے بتایا کہ ایران نے عراق میں واقع الاسد اور اربیل فضائی اڈوں، جہاں امریکی فوج تعینات ہے وہاں درجنوں میزائل حملے کئے ہیں۔