ضلع انتظامیہ پلوامہ کا لائیو عوامی رابطہ پروگرام

0
0

لازوال ڈیسک
پلوامہ؍؍عوامی خدمات کی بہتر دستیابی کے نظام کو یقینی بنانے کے لئے ضلع انتظامیہ نے ’’فون۔ان ۔کال‘‘ پروگرام کا آغاز کیا ہے جو کہ ہر جمعرات کو11بجے سے12.30تک جاری رہے گا۔اس پروگرام کے ذریعے عام لوگ،خصوصاً دوردراز علاقوں میںرہنے والے لوگ انتظامیہ کو اپنی مشکلات اورمعاملات کے بارے میں جانکاری دے سکتے ہیں تاکہ ان کافوری ازالہ یقینی بن سکے۔سینئر آفیسران نے کہا کہ ضلع ترقیاتی کمشنر ضلع آفیسران کی موجودگی میںفونکالز کا جواب دیں گے اوراس سلسلے میں کئے جانے والے اقدامات کے بارے میں جانکاری دیں گے۔آفیسران کے لئے ایک شکایات اورمعاملات کے ازالہ کے لئے ایکشن ٹیکن رپورٹ کے حوالے سے ایک ہفتے کے اندر اندر جانکاری دینا لازمی ہوگا۔

 

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا