اِمپا نے 2016ء بیچ کے کے اے ایس اَفسران کیلئے فائونڈیشن و ماٹویشنل کورس کا اہتمام کیا

0
0

لازوال ڈیسک
جموں؍؍ اِنسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ اینڈ پبلک ایڈمنسٹریشن (آئی ایم پی اے) جموں نے آج یہاں کے اے ایس افسران کے 2016 بیچ کے لئے فائونڈیشن اور ترغیب کورس کی تقریب کا انعقاد کیا۔چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) ، مشن یوتھ اور ایڈیشنل سیکرٹری خزانہ ، ڈاکٹر سیّد عابد رشید شاہ پروگرام میں بطور مہمان خصوصی موجود تھے۔ڈاکٹر عابد شاہ نے اپنے خطاب میں کچھ قابل قدر نکات پر روشنی ڈالی ۔اُنہوں نے کہا کہ کے اے ایس کسی فرد کے بارے میں نہیں ہے اور نہ ہی یہ اقتدار کے بھوکے لوگوں کے لئے کھیل ہے ، یہ صرف لوگوں کی خدمت کے بارے میں ہے۔اُنہوں نے کہا کہ نئے کے اے ایس اُمید وار کے لئے آئینی سیٹ اپ اور ورک فلو کو سمجھنے میں کم از کم 3-5 سال لگتے ہیں۔ ڈاکٹرسیّد عابد رشید شاہ نے نو منتخب شدہ کے اے ایس افسروں کے ساتھ بھی اپنے تجربات شیئر کیے اور ان سے کہا کہ وہ ریاست کی طاقت ، گڈ گورننس میں کردار ، لوگوں کے ساتھ بات چیت کرنے اور معاشرے میں چیلینجگ کردار پر توجہ دینے کی تاکید کریں۔اس سے قبل تقریب کی صدارت پروفیسر سنیتا زلپوری کول نے کی اور اُنہوں نے پروگرام میں مہمان خصوصی اور دیگر معزز شخصیات کا استقبال کیا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا