سالِ نو کی پہلی اور تازہ برف بھاری

0
0

جواہر ٹنل پر بھاری برفباری،شاہراہ پر ٹریفک ہوا ٹھپ
غزالہ نثار

قاضی گنڈ؍؍ سال نو کی پہلی اور تازہ برفباری جواہرٹنل کے دونوں اطراف ہلکی سے درمیانہ درجہ کی برف بھاری سے روزمرہ کی زندگی مفلوج ہو کر رہ گئی ہے ۔ٹنل کے اس پارسوموار سہ پہرسے شروع ہوئی برف باری منگل دن بھر وقفہ وقفہ سے جاری رہی ،ٹنل کے اس طرف لگ بھگ ایک فٹ برف ریکارڈ کی گئی ،جواہرٹنل پر ہورہی بھاری برف باری اور شاہراہ پر پھسلن ہونے کے سبب انتظامیہ کی جانب سے سرینگر جمو ں قومی شاہراہ ایک بارپھر بند کر دی گئی ہے ،اگر چہ ٹریفک حُکام کی ایڈ وائزری کے مطابق منگل کو گاڑیوں کو سر ینگر سے جموں جانے کی اجازت دی تھی ، تاہم جواہر ٹنل کے آر پاردوران شب سے ہی شروع ہوئیبر ف باری کے سبب کسی بھی گاڑی کو سرینگر سے جموں جانے کی اجازت نہ دی گئی ،جس کے سبب ٹنل کے اُس پار کئی چھوٹی و بڑی گاڑیاں درماندہ ہو کر رہ گئی ہے ۔جواہر ٹنل میں ڈی ٹی آئی ٹریفک فیاض احمد کا کہنا ہے کہ جواہر ٹنل کے مقام پر بیکن اور بی آر او نے اگرچہ منگل الصبح ہی شاہراہ پر برف ہٹانے کا کام شروع کیا تاہم دن بھر وقفہ وقفہ سے جاری برف بھاری اور شاہراہ پر پھسلن کی وجہ سے انہیں شاہراہ پر پھنسے درماندہ گاڑیوں کو نکالنے میں کافی دشواریاں پیش آئی ،انہوں نے کہا کہ جونہی موسم میں بہتری آئے گی تو ہم پہلے انہی گاڑیوں کو بحال کرینگے جو ٹنل کے اُس پارپھنسی ہوئی ہے اور باقی کسی بھی گاڑی کو جموں سے سرینگر اور سرینگر سے جموں کی طرف جانے کی اجازت تب تک نہیں ملے گی جب تک نہ انہیں آگے کوئی سگنل ملے گی ،ڈی ٹی آئی نے مزید کہا کہ ہماری کو شش ہے کہ مال بھر دار گاڑیوں کو بھی اپنی اپنی منزل کی جانب روانہ کیا جائے تاہم جواہر ٹنل پر لگاتار برف گرنے اور شاہراہ پر پھسلن کی وجہ سے کافی مشکلات پیش آرہی ہے اُنہوں نے ،مزید بتایا کہ ٹرک ڈرائیوروں کے لئے انتظامیہ کی جانب سے معقول انتظامات کئے گئے ہیں ،انہوں نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ قومی شاہراہ پر اپنا سفر کرنے سے پہلے ٹریفک ایڈوائزری پر دھیان رکھا کرے اور ٹریفک پولیس کے ساتھ اپنا تعاون یقینی بنائے،ادھر قاضی گنڈ،ویری ناگ،کوکرناگ اور ڈورو میں لگ بھگ 6انچ برف ریکاڑ کی گئی ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا