خطہ پیرپنچال میں تازہ برف باری اور بارش سے عام زندگی متاثر

0
0

عمرارشدملک
راجوری//خطہ پیر پنچال کے مختلف علاقوں میں موسم کے الگ الگ رنگ جہاں بارشوں کا نہ تھمنے والا سلسلہ جاری تو وہیں پہاڑوں پر برف کی سفید چادر نے خوبصورتی میں چار چاند لگا دئیے۔ راجوری اور پونچھ میں بارش اور برف باری نے عام زندگی کو متاثر کر دیا کیونکہ بارش شروع ہوتے ہی بجلی کٹوتی کا سلسلہ بھی شروع ہو جاتا ہے اور محکمہ بجلی کے اعلیٰ افسران سے بات کرے تو ان کی طرف سے جواب میں آور لوڈنگ کا ڈرامہ ہوتا ہے جب کہ آور لوڈنگ صرف ایک یا دو جگہ پر ہوتی ہے۔ وہیں سڑک رابطہ کی بات کی جائے تو پونچھ ضلع میں درجنوں گاؤں ایسے ہیں جہاں پسیوں اور برف باری کی وجہ سے سڑک رابطہ بند پڑا ہے اور ضلع راجوری میں بھی کچھ ایسا ہی منظر ہے لیکن وہیں ضلع ترقیاتی کمشنر راجوری محمد نظیر شیخ نے تمام سب ضلع کے ایڈیشنل ڈی سی اور تحصیلدار اور پی ڈبلیوڈی کو ہدایت دی ہے کہ ہر صورت میں سڑکوں پر ٹریفک چلنے کا سلسلہ جاری رہنا چاہئے اور جہاں بھی پسیاں آئے وہاں فوری مشینری کی مدد سے سڑک رابطہ بحال کیا جائے اور برف کو بھی ساتھ ساتھ ہٹنے کا کام جاری رکھے۔ انہوں نے راشن ، رسوئی گیس اور دیگر روز مرہ کے استعمال کی چزوں کو بھی دستیاب رکھنے کی ہدایت دی۔ تازہ بارش اور برف باری نے عام لوگوں کو پریشان کر دیا ہے کیونکہ درجنوں گاؤں ایسے ہیں جہاں بجلی سپلائی بند ہے۔ اس کے علاوہ پونچھ میں درجنوں سڑک رابطے بند پڑے ہیں اور لوگوں نے انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ وہ فوری اقدامات اْٹھائے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا