منڈی میں کڑاکے کی ٹھنڈ تیسرے روز بھی برف باری کا سلسلہ جاری

0
0

ریاض ملک
منڈی// منڈی کے تمام بالائی علاقوں میں تیسرے روز بھی سخت برف باری کا سلسلہ جاری ہے- ساوجیاں لورن میں برف باری کی وجہ سے بعض جگہوں پر گاڑیوں کی امد ورفت متاثر رہی البتہ چند ایک علاقوں کو چھوڑ کر تاحال بجلی کا ابھی تک بحران نظر نہیں ایاہے- البتہ کئی علاقوں سے پانی کی قلت اور پائیپ لائین بند ہونے کی خبریں موصول ہوئی ہیں -ساوجیاں سے سرپنچ بٹل کوٹ محمد رفیق نے ہمارے نمائیندہ سے بات کرتے ہوے کہا کہ لورن میں ایک سے ڈیڑ فٹ تک برف ریکارڈ کی گئی ہے – سڑکوں سے برف ہٹانے کا کام شدو مد سے جاری رکھکر سواری گاڑیوں کی آمدورفت کے قابل بنایاجاچکاہے- اس کے علاوہ سوجیاں روڈ پر سے بھی برف ہٹائی جاچکی ہے-جبکہ تمام علاقوں میں کڑاکے کی ٹھنڈ کی وجہ سے زندگی اجیرن بن چکی ہے

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا