لازوال ڈیسک
نئی دہلی؍؍بی بی آئی اے کے صدر ، للت مہاجن کی سربراہی میں آج نئی دہلی میں بڑی براہمناں انڈسٹریز ایسوسی ایشن کا ایک وفدڈاکٹر جتیندر سنگھ ، وزیر مملکت ، وزیر اعظم دفتر ، حکومت ہندسے ملااورانہیں ایک یادداشت پیش کیا۔ اس موقع پر ستیش کول ، صدر جے کے فرماایسوسی ایشن ، ایس کے بنسل ، راہول بنسل ، شیخ عاشق صدر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری ، کشمیر ، شاہد کوالی موجودتھے۔وفدنے چھوٹے ودرمیانہ صنعتکاروں کو درپیش مسائل اُبھارے،ڈاکٹر جتیندر سنگھ، نے للت مہاجن اور وفد کی جانب سے اُبھارے گئے مسائل پر ہمدردانہ غور کی یقین دہانی کرائی۔