حملہ آور وں نے اپنے چہرے کیوں چھپا رکھے تھے؟:ادھو ٹھاکرے
یواین آئی
ممبئی؍؍مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ ادھوٹھاکر ے نے اتوار کی شب دہلی میں جواہر لال نہرو یونیورسٹی میں ہوئے تشدد کو ممبئی میں 26نومبر 2008 کو ہوئے دہشت گردانہ حملہ جیسا قرار دیا ہے۔12سال قبل ہوئے اس طرح اشتعال انگیزی کی گئی تھی آج یہاں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ادھو نے دریافت کیا کہ "حملہ آور وں نے اپنے چہرے کیوں چھپا رکھے تھے۔؟وہ کیوں چھپنا چاہتے تھے؟میں نے 26/11ممبئی حملہ کے دوران اسی طرح کامنظر دیکھا ہے،یہ لوگ بزدل ہیں اور قوم کبھی ان کی حمایت نہیں کرے گی۔”انہوں نے کہاکہ جے این یو تشدد میں جو ملوث ہیں ان کے چہروں سے نقاب ہٹانا انتہائی ضروری تاکہ ان کی حقیقت سے پورا ملک واقف ہو۔اور وہ نان لیں کون ملک کے امن کو برباد کرنا چاہتا ہے۔ادھو نے مطالبہ کیا کہ سیاست سے اٹھ کر ان نقاب پوشوں کو بے نقاب کیا جائے جو جے این یو تشدد کے ذمہ دار ہیں۔اور انہیں سلاخوں کے پیچھے ڈال کر ممکنہ سخت سے سخت سزا دی جائے۔