قطری وزیرخارجہ کا دورہ تہران، ایرانی وزیرخارجہ سے ملاقات

0
0

تہران؍؍قطر کے وزیر خارجہ محمد بن جاسم الثانی نے تہران کا دورہ کیا جہاں انہوں نے ایرانی ہم منصب جواد ظریف سے ملاقات کی۔غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق قطری وزیر خارجہ سرکاری دورے پر تہران پہنچے ۔اپنے دورہ کے دوران انہوں نے ایرانی وزیر خارجہ جوادظریف سے ملاقات کی۔عرب میڈیا کے مطابق قطری وزیر خارجہ نے تہران پہنچتے ہی ایرانی ہم منصب جواد ظریف سے خطہ کی تازہ ترین صورتحال سمیت علاقائی اور بین الاقوامی مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔قطری وزیر خارجہ ایرانی صدر حسن روحانی سے بھی ملاقات کریں گے ۔خیال رہے کہ 2 روز قبل ایرانی جنرل اور القدس فورس کے کمانڈر قاسم سلیمانی راکٹ حملے میں مارے گئے تھے ۔اس حملہ کے بعد ایران اور امریکہ تعلقات مزید کشیدگی کا شکار ہوگئے تھے ،جبکہ عالمی طاقتوں نے دونوں ممالک کو کشیدگی سے بچنے کے تحمل کا مظاہرہ کرنے کا مشورہ دیا ہے ۔یاد رہے قطری دفترخارجہ نے بھی گزشتہ روز عراق میں امریکی حملہ میں جنرل قاسم سلیمانی کی ہلاکت پر تمام فریقوں سے صبر و تحمل کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا