جیون سندیش ٹرسٹ کی جانب سے معذور افراد کے لئے اہم سندیش

0
0

17مارچ کو ڈیف اینڈ ڈم اسکول شہیدی چوک میں مفت طبی کیمپ
لازوال ڈیسک
جموں //جیون سندیش ٹرسٹ کی جانب ہر قسم کے معذور افراد کے لئے 17مارچ کو ڈیف اینڈ ڈم اسکول شہیدی چوک جموں میں صبح 9بجے سے ایک مفت طبی کیمپ کا انعقاد عمل میں لایا جا رہا ہے ۔ واضح رہے یہ پروگرام انڈین اوئل کارپوریشن آئی آو سی کے پروگرام سی ایس آر کے تحت لگایا جا رہا ہے ۔ جبکہ مفت امداد مارچ کے آخری ہفتہ تک رہے گی ۔ تاہم اسلئے اس سلسلہ میں عوام سے اور بالخصوص معذور افراد کو اس اسکیم کا فائدہ لینے کے لئے تنظیم کی طرف سے دعوت ہے ۔ اسی حوالے سے تنظیم کے منتظمین کے مطابق تما م معذوع افراد کو اپنے ساتھ ادھار کارڈ ، معذور ی سرٹیفکیٹ لانی لازمی ہے ۔ اس حوالے سے مزید جانکاری کے لئے جیون سندیش ٹرسٹ کے صدر رجنی شرما سے مزید رابطہ کیا جا سکتا ہے ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا