چشمہ شاہی میں تجدید شدہ گرڈ سٹیشن کا افتتاح کیا

0
0

جموں کشمیر میں بجلی کی کمی پر قابو پانے کیلئے محکمہ بجلی میں اصلاحی اقدامات کئے جا رہے ہیں ۔ کے کے شرما

لازوال ڈیسک

سرینگر ؍؍لفٹینٹ گورنر کے مشیر کے کے شرما نے آج کہا کہ جموں و کشمیر میں بجلی کی سپلائی سے جُڑے مسائل حل کرنے کیلئے محکمہ بجلی میں اصلاحی اقدامات کئے جا رہے ہیں ۔چشمہ شاہی میں تجدید شدہ گرڈ سٹیشن کا افتتا ح کرنے کے بعد اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے مشیر موصوف نے کہا کہ محکمہ بجلی میں کئی بڑے پروجیکٹ زیر تعمیر ہیں جبکہ وزیر اعظم ترقیاتی پیکج کے تحت دیگر کئی پروجیکٹوں کا درجہ بڑھایا جا رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ان اقدامات سے وادی کشمیر میں بجلی کی سپلائی صورتحال میں بہتری آئے گی ۔انہوں نے کہا کہ حکومت نے کشمیر اور جموں صوبوں میں الگ الگ پاور کارپوریشنوں کا قیام عمل میں لایا ہے اور اس قدم سے فیصلہ سازی کے عمل میں مزید بہتری آئے گی ۔ مشیر نے محکمہ کے افسروں کو محکمہ کے تمام شعبوں کی تجدید نو کی ہدایت دی ۔ انہوں نے مختلف پروجیکٹوں کے بارے میں تفصیلات طلب کرتے ہوئے ان پروجیکٹوں کی تکمیل کی راہ میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے پر زور دیا ۔ ڈپٹی کمشنر سرینگر ڈاکٹر شاہد اقبال چودھری ، کے پی ڈی سی ایل کے منیجنگ ڈائریکٹر اعجاز احمد خان اور محکمہ بجلی کے چیف انجینئر بھی اُن کے ہمراہ تھے ۔ گرڈ سٹیشن کی افتتاحی تقریب میں محکمہ بجلی کے کئی اعلیٰ افسروں اور انجینئروں نے بھی شرکت کی ۔ مشیر کو بتایا گیا کہ 132/33 کے وی چشمہ شاہی گرڈ سٹیشن کی گنجائش 105 ایم وی اے سے بڑھا کر 140 ایم وی اے کر دی گئی ہے اور یہ پروجیکٹ پی ایم ڈی پی کے تحت مکمل کیا گیا ہے ۔ محکمہ بجلی کے افسروں نے کہا کہ تجدید شدہ گرڈ سٹیشن کی مدد سے سرینگر کے مختلف علاقوں بشمول لال چوک ، گورنر ہاوس ، ڈلگیٹ ، سونہ وار ، ٹی آر سی ، راجباغ ، بی بی کینٹ ، نشاط اور شالیمار کے علاوہ دیگر کئی علاقوں میں بجلی سپلائی کی صورتحال میں کافی حد تک بہتری آئے گی ۔ کے کے شرما نے افسروں کو ہدایت دی کہ وہ بجلی صارفین سے بجلی فیس کی بقایا رقم وصول کرنے اور لوگوں کو بجلی کے منصفانہ استعمال کے بارے میں جانکاری دینے کیلئے ایک مہم شروع کریں ۔ کے پی ڈی سی ایل کے منیجنگ ڈائریکٹر اعجاز احمد خان نے بتایا کہ محکمہ سردیوں کے دوران بجلی سپلائی میں معقولیت لانے کے اقدامات کر رہا ہے ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا