جے این یو میں پھر ہنگامہ

0
0

نقاب پوشوں نے طلبہ اور اساتذہ پر راڈ اور ڈنڈوں سے کیا حملہ ، کئی زخمی
لازوال ڈیسک

نئی دہلی؍؍دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے کہا کہ جے این یو میں تشدد کے بارے میں جان کر میں بہت حیران ہوں ، طلبہ پر بے رحمی سے حملہ کیا گیا۔جے این یو میں پھر ہنگامہ ، نقاب پوشوں نے طلبہ اور اساتذہ پر راڈ اور ڈنڈوں سے کیا حملہ ، کئی زخمیجے این یو میں پھر ہنگامہ ، نقاب پوشوں نے طلبہ اور اساتذہ پر راڈ اور ڈنڈوں سے کیا حملہ ، کئی زخمی ہوئے ہیں۔دہلی کی جواہر لال نہرو یونیورسٹی میں ایک مرتبہ پھر ہنگامہ ہوا ہے۔ خبروں کے مطابق چہرے پر نقاب ڈال کر کچھ لوگوں نے طلبہ کی راڈ اور ڈنڈوں سے جم کر پٹائی کی۔ اس حملہ میں جے این یو طلبہ یونین کی صدر آئشی گھوش بری طرح زخمی ہوگئی ہیں۔ گھوش نے بتایا کہ نقاب پوشوں نے میرے ساتھ ڈنڈوں سے بری مار پیٹ کی۔ میرا خون بہہ رہا ہے۔ میری بے رحمی سے پٹائی کی گئی۔ اس کے بعد گھوش کو اسپتال میں داخل کرایا گیا۔ اس حملہ میں پروفیسر سچترا سین بھی زخمی ہوئی ہیں اور انہیں ایمس میں داخل کرایا گیا۔ ان کے سر پر چوٹ لگی ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا