راہل۔پرینکا نے لوگوں کو گمراہ کرکے بھڑکائے دنگے

0
0

دہلی میں وزیراعظم مودی کی قیادت میں حکومت قائم ہوگی:شاہ
لازوال ڈیسک

نئی دہلی؍؍بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے قومی صدر امت شاہ نے کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی اور سیکرٹری جنرل پرینکا گاندھی پر شہریت ترمیم ایکٹ (سی اے اے) کو لے کر دارالحکومت میں ہوئے احتجاج کے دوران فسادات بھڑکانے کا الزام لگایا۔مسٹر شاہ نے دعوی کیا ہے اس بار دہلی میں مسٹر مودی کی قیادت میں حکومت بنے گی۔ انہوں نے کارکنوں سے کہا کہ’’آج میں اپیل کرتا ہوں کہ الیکشن جلسوں سے نہیں لڑنا ہے ، انتخابات گھر گھر جا کر لڑنا ہے ، انتخابات محلے میں چھوٹی چھوٹی میٹنگ کرکے جیتنا ہے‘‘۔ انہوں نے دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال پر بھی حملہ بولتے ہوئے ان پر عوام کو دھوکہ دینے کاالزام لگایا۔شاہ نے اتوار کو یہاں اندرا گاندھی انڈور اسٹیڈیم میں بوتھ سطح تک کے کارکن کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی نے شہریت ترمیمی قانون کی مخالفت میں دہلی میں ہوئے مظاہروں میں عوام کو گمراہ کرنے کا کام کیا گیا۔ کانگریس پارٹی کے راہل بابا اور پرینکا واڈرا نے سی اے اے پر عوام کو گمراہ کرکے فساد اوردنگا پھیلانے کا کام کیا ہے۔ شاہ نے عام آدمی پارٹی (آپ) اور وزیر اعلی اروند کیجریوال پر بھی سی اے اے کو لے کر الجھن اور افواہ پھیلانے کا الزام لگایا۔انہوں نے کہا کہ 1984 میں سکھوں کی نسل کشی ہوئی۔ کانگریس کی حکومتوں نے فسادات میں ہلاک ہونے والوں کے اہل خانہ کی کوئی پرواہ نہیں کی۔ مودی حکومت نے اقتدار میں آنے کے بعد ہر متاثرہ کو پانچ پانچ لاکھ روپے کا معاوضہ دیا اور جو مجرم تھے انہیں جیل کی سلاخوں کے پیچھے ڈالنے کا کام کیا۔بی جے پی صدر نے دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال پر عوام کے ساتھ وعدہ خلافی کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ انہوں نے کہا تھا کہ 20 کالج بنائیں گے، یہ کالج کہاں گئے، پتہ نہیں۔ پانچ ہزار سے سے زیادہ اسکول بنانے کا وعدہ کیا تھا مگر کہیں کسی اسکول کی بنیاد تک نہیں رکھی۔ ابھی انتخابی موسم میں کیجریوال حکومت بڑے بڑے ہورڈنگس اور اشتہارات سے اپنا چہرہ چمکانے کی کوشش کر رہی ہے جبکہ اس کے اعمال اور وعدوں کی تفصیل نہیں دے پا رہی۔شاہ نے دہلی کے آئندہ اسمبلی انتخابات کے پیش نظر بوتھ سطح کے کارکنوں کی بھاری بھیڑ کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ابھی تک تمام سیاسی پارٹیاں غیر منظور شدہ کالونیوں کے ساتھ سیاست کرتے رہے۔ مرکز کی نریندر مودی حکومت نے ایک ہی جھٹکے میں ساری غیر منظور شدہ کالونیوں کو باقاعدہ کر دیا۔ مودی حکومت نے ایسٹرن پیریپھیرل روڈ، میٹرو لائن بچھانے سمیت تمام کام کئے، مگر کیجریوال حکومت نے عوام کو جھانسہ دیا۔انہوں نے اسمبلی انتخابات میں وجے کا دعوی کرتے ہوئے کہا کہ کارکن گھر گھر جا کر ایک ایک ووٹر سے ملیں اور انہیں مودی حکومت کی کامیابیوں سے آگاہ کرائیں۔بی جے پی صدر نے بڑے عوامی جلسوں کے انعقاد سے زیادہ کارنر میٹنگوں پر زور دیتے ہوئے کہا کہ انتخابات بڑے جلسوں سے نہیں لڑنا اور جیتنا ہے بلکہ ایک ایک وارڈ، محلے میں جاکر چھوٹے اجتماعات کے ذریعے زیادہ سے زیادہ ووٹروں تک پہنچ بنانی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ خود اس کی شروعات کریں گے اور محلہ سطح پر اجتماع، میٹنگیں کر عوام سے براہ راست بات چیت کریں گے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا