مظفرنگر: پولیس کی گولی سے مارے گئے نور محمد کے گھر پہنچی پرینکا واڈرا

0
0

مظفرنگر؍؍20 دسمبر کو شہریت ترمیمی ایکٹ کے خلاف مظاہرے کے دوران پولیس کی گولی سے مارے گئے نور محمد کے گھر ہفتہ کو کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا پہنچیں۔ اس سے پہلے انہیں مظفرنگر اور میرٹھ پہنچنے سے پولیس نے روک لیا تھا اوران کو واپس لوٹا دیا تھا۔سی اے اے کے خلاف اتر پردیش سمیت ملک کے کئی حصوں میں مظاہرے ہوئے تھے۔ اس میں میرٹھ میں چھ اور مظفر نگر میں ایک شخص کی موت ہو گئی تھی۔ ان مرنے والوں کے رشتہ داروں سے ملنے کے لئے اپوزیشن پارٹیوں کے لیڈروں کے آنے کا سلسلہ جاری ہے۔ اس سے پہلے کانگریس لیڈر راہل گاندھی اور پرینکا واڈرا کو پولیس نے مظفر نگر اور میرٹھ میں داخل نہیں ہونے دیا تھا اورانہیں واپس لوٹا دیا تھا۔ابھی ہفتہ کو پرینکا اچانک مظفرنگر میںخالہ پارمیں واقع نور محمد کے گھر پہنچیں۔ انتظامیہ اور پولیس کو پرینکا کے آنے کا پتہ نہیں چل پایا۔ اس کے ساتھ ہی پرینکا نے پولیس کے تشدد کے شکار مولانا اسد رضا کے گھر جا کر ملاقات کی۔ پرینکا نے سی اے اے کو لے کر لوگوں کا ساتھ دینے کا بھروسہ دلایا۔ ان کے ساتھ کانگریس لیڈر عمران مسعود، سابق ممبر اسمبلی پنکج ملک، کانگریس ضلع صدرہریندر تیاگی وغیرہ بھی موجود رہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا