بابا نظامی پبلک ہائی اسکول سرنکوٹ میں منشیات مخالف پروگرام منعقد کیا گیا

0
0

ایس ڈی پی او سرنکوٹ اصغرعلی ملک اور ایس ایچ او انظر میر نے منشیات کے استعمال کو جان لیوا بتایا
افتخار حسین شاہ
سرنکوٹ// سرنکوٹ میں منشیات کے باعث پچھلے کچھ عرصہ کے دوران کئی نوجوانوں کی اموات واقع ہوچکی ہیں۔اس ضمن میں منشیات کو جڑ سے ختم کرنے کے لئے سرنکوٹ پولیس کافی عرصے سے متحرک دکھائی دے رہی ہے۔خاص طور پر ایس ڈی پی او سرنکوٹ اصغرعلی ملک اور ایس ایچ او سرنکوٹ انظر میر جب سے سرنکوٹ میں تعینات ہیں تب سے اب تک منشیات فروشوں کی دوکانیں بند ہو چکی ہیں اور منشیات پر کافی حد تک قابو پا لیا ہے۔سرنکوٹ پولیس نے نشہ لینے اور بیچنے والوں کے خلاف سخت سے سخت کاروائی عمل میں لائی ہے اور نشہ کا استعمال کرنے والے نوجوانوں پر کافی شکنجہ کسہ ہے۔اسی سلسلے کو برقرار رکھتے ہوئے بابا نظامی پبلک ہائی اسکول سرنکوٹ میں ایک پروگرام منعقد کیا گیا جس کا مقصد اسکولی بچوں کو منشیات کے موضوع پر تفصیلی لیکچرر دینے تھے ۔پروگرام کو کامیاب کرنے میں سرنکوٹ کے نوجوانوں نے بھی اہم رول ادا کیا ہے۔بابا نظامی پبلک ہائی اسکول میں ایس ڈی پی او سرنکوٹ اصغر علی ملک اور ایس ایچ او سرنکوٹ انظر میر نے ڈرگس پر تفصیلی روشنی ڈالی۔اس موقعہ پر بختیار کاظمی ، پرنسپل نصیب خان، سید جنت حسین شاہ،ایاز چوہدری،سینئر یوتھ لیڈر سرنکوٹ شوکت پروانہ،ارشاد بٹ،سفیر چوہدری،طاہر کاظمی نے بھی ڈرگس پر روشنی ڈالی۔ پروگرام کی نظامت کے فرائض اویس قریشی نے انجام دیئے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا