کوٹہ میں بچوں کی موت پر مایاوتی نے کانگریس کو گھیرا، بی جے پی کو دی نصیحت

0
0

لکھنؤ؍؍ بی ایس پی سربراہ مایاوتی نے راجستھان کے کوٹہ میں ہوئی 100 سے زائد بچوں کی اموات پر دوبارہ کانگریس کو گھیرا ہے۔ اس کے ساتھ ہی یوپی کے گورکھپور میں گزشتہ سال ہوئی بچوں کی موت پر بی جے پی کو محتاط رہنے کا مشورہ دیا ہے۔ مایاوتی نے ہفتہ کو کہا کہ کوٹہ میں بچوں کی موت پر کانگریس اور اس کی حکومت بے حسی کا مظاہرہ کررہی ہے۔ایسے میں اچھا ہوتا کہ جمہوری ادارے آگے آکر اپنی آئینی ذمہ داری نبھاتے۔ہفتہ کو صبح بی ایس پی سربراہ مایاوتی نے ٹویٹ کیا’راجستھان کی کانگریسی حکومت میں کوٹہ میں تقریبا ً105 معصوم بچوں کی ہوئی موت کافی تشویشناک ہے لیکن اس کو لے کر کانگریس اور اس کی حکومت قطعی بھی حساس نظر نہیں آتی ہے۔ ایسے میں اچھا ہوتا کہ اس معاملے میں، جمہوری ادارے آگے آکراپنی آئینی ذمہ داری کو نبھاتے‘۔انہوں نے دوسرے ٹویٹ میں لکھا’حالانکہ یہاں پہلے یوپی کے گورکھپور میں ہوئی کافی بچوں کی دردناک موت سے سبق سیکھ کر اب یوپی حکومت کو بھی اپنے ہسپتالوں کی نگرانی کیلئے کافی محتاط رہنا چاہئے، ورنہ پھر ان کی بھی فضیحت راجستھان کی طرح ہی ہونے میں دیر نہیں لگے گی‘۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا