قیوم نظامی
کوٹرنکہ؍؍میڈیکل بلاک کنڈی کے گاؤں کلال کس میں ڈیپٹی کمیشنر راجوری محمد نظیر شیخ کی ہدایت پر اور چیف میڈیکل آفیسر راجوری ڈاکٹر سنجیو پوری کی نگرانی میں بلاک میڈیکل آفیسر کنڈی ڈاکٹر اقبال ملک نے لگایا مفت میڈیکل چیک اپ کیمپ اور اولڈ ایج سرٹیفکیٹ کیمپ یہ کیمپ پبلک سروس گارنٹی ایکٹ کے تحت لگایا گیا جسکا واحد مقصد ہے لوگوں کو گھر میں ہی سہولیات میسر کروانا لوگوں کے گھر گھر جا کر انکو صحت سے متعلق دوائیاں فراہم کرنا اور بزرگوں کو پنشن کیلئے میڈیکل سرٹیفکیٹ فراہم کرنا جس کیلئے انکو کہیں بار دفتر کا چکر لگانا پڑتا تھا لیکن اب انکے گھر ہی جا کر انکو سرٹیفیکٹ اجر کیے جاتے ہیں ۔آج کلال کس میں 185 اولڈ ایج سرٹیفکیٹ پینشن کیلئے، 10 بیوہ پنیشن کیلئے اور چار معزور سرٹیفکیٹ 64 بچوں کو دوائی لگای گی، 43 لیبر فٹنس سرٹیفیکٹ اور آٹھ بیماری کے سرٹیفکیٹ موقع پر ہی اجرا کیے گیے اور قریب قریب 214 مریضوں کو چیک کیا گیا انکو ساتھ میں مفت میں دوائیاں تقسیم کی گی اور لیب ٹیسٹ بھی کیے گے کیمپ کے دوران لوگوں کو صحت کے متعلق، سفای ستھرای کے متعلق، ماں اور بچے کی دیکھ بال کے متعلق، این ایس وی، آڈولوسینٹ ہیلتھ کیر، اور سرکاری اسکیموں کے متعلق جیسے این ایچ ایم، آر بی ایس کے، جے ایس وای، جے ایس ایس کے وغیرہ کے بارے میں جانکاری دی گی اور لوگوں کو تلقین کی کہ وہ ان اسکیموں سے فائدہ اٹھاییں محکمہ صحت کی پوری ٹیم بی ایم او کی نگرانی میں وہاں موجود تھی ڈاکٹر رخسانہ جبین، ڈاکٹر عمران ملک، ڈاکٹر فاروق میر، ڈاکٹر فاروق طانترے،ڈاکٹر غلام قادر، ڈاکٹر نسیم، ڈاکٹر محمد اجاز، فارماسسٹ مقصود ملک،ساحل جسپال،وندنہ کماری،پوجہ کماری،، محمد اجاز کونسلر، وجیہ کمار، نگت، محمد سید، رشپال سنگھ اور شوکت علی وغیرہ نے اپنی خدمات انجام دی کلال کس کے سرپنچ محمد حمید نے ضلع ترقیاتی کمیشنر راجوری چیف میڈیکل آفیسر راجوری اور لاک میڈیکل آفیسر کنڈی کا شکریہ ادا کیا اور امید ظاہر کی کہ آئندہ بھی ایسے مزید کیمپ منعقد کیے جائیں گے۔