عام لوگوں کو نظر انداز کیا گیا :حاجی رشید

0
0

بلاک مینڈھر کی ٹاویں پنچایت میں گرام سبھا کے بنا ء کاموں کو تشکیل دیا گیا
اعجاز کوہلی

مینڈھر؍؍پنچایت ٹاویں کے سابقہ سرپنچ حاجی عبدالرشید عرف پلو، نے الزام عائد کرتے ہو ئے کہا کہ مذکورہ پنچایت میں بناء گرام سبھا کے ایم جی نریگا و14th FCکے کاموںمرتب کیا گیا ان کا کہنا تھا متعلقہ سرپنچ نے اپنے ہی گھر میں سارے پیسے کا خرد برد کیا ہے جس سے بڑے پیمانے پر عوام متاثر ہو ئی ہے آج مینڈھر میں اے سی ڈی پونچھ کے دربار کے دوران حاجی رشید نے متعلقہ سرپنچ و محکمہ دیہی ترقی کے ملازمین کو آڑے ہاتھوں لیتے ہو ئے کہا کہ محکمہ کی اس ملی جلی بھگت سے سرپنچ لوٹ مچا رہے ہیں اور عام لوگوں کو متاثر کر رہے ہیں لیکن محکمہ اس کی کو خبر نہ لے رہا ہے انہوں نے کہا کہ ہر پنچایت میں سرپنچ کے مخالفین لوگ ترقی کی دوڑ میں پیچھے ہو تے جا رہے ہیں میں یہ پوچھنا چاہتا ہوں کیا جن لوگوں نے سرپنچوں کو ووٹ نہیں دئے تھے پنچایت میں ترقیاتی کاموں پر وہ لوگ ذرا بھی حق نہیں رکھتے کیاسودن کا روزگار پنچایت کے غریب لوگوں کا حق نہیں ہے حاجی رشید نے کہا کہ متعلقہ سرپنچ جان بوجھ کرپنچایت گھر کو چھوڑ کر اپنے ہی گھر میں میٹنگ کرتا ہے تا کہ جن لوگوں نے ووٹ دیا وہ لوگ ہی اس کے گھر آ سکیں ۔اگر ایسا کوئی قانون ہے کہ پنچایت گھر ویران رہیں گے اور سرپنچ پنچایت کی بڑی آبادی کو نظر انداز کرتے ہو ئے صرف چند لوگوں کیلئے پلان مرتب کریں گے تو ان مزدوروں کا کیا ہو گا جن کا سو دن کا روزگار سرکار دینے کا دعویٰ کر رہی ہے انہوں نے مانگ کی کہ باقی بچے لوگوں کو ان کا حق دیا جائے ورنہ لوگ کوئی دوسرا راستہ اختیار کرنے پر مجبور ہو جائیں گے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا