اے سی ڈی پونچھ عبدالقیوم میر نے مینڈھر بی ڈی او دفتر میں لگایا دربار

0
0

سرپنچ پنچ و دہی ترقیاتی ملازمین کیساتھ کیا تبادلہ خیال
اعجاز کوہلی

مینڈھر//اے سی ڈی پونچھ عبدالقیوم میر نے مینڈھر بی ڈی او دفتر میںایک عوامی اجتماع کا انعقاد کیا جس میں بلاک مینڈھر کے سرپنچ پنچ و دیہی ترقیاتی ملازمین موجودرہے اس دوران لوگوں نے اپنے اپنے علاقہ کی مشکلات کو سامنے رکھا ۔جس میں سرپنچ و پنچوں نے اپنی اپنی پنچایتوں کا ذکر کرتے ہو ئے اے سی ڈی پونچھ سے مانگ کی کہ بہت ساری پنچایتیں ایسی ہیں جن میں ابھی تک ایم جی نریگا و 14th FCکے کام شروع نہیں ہوئے ۔ کئی پنچایتوں میں ابھی تک اس Sessionکے ایسٹیمیٹ تیار نہیں وہیں بہت ساری پنچایتوں میں SBMو PMAYکے تحت لوگوں کو ملنے والا ان کا حق نہیں ملا ہے آخر اس کی کیا وجہ ہے ان تمام باتوں کو تفصیل سے سننے کے بعد اے سی ڈی پونچھ نے سرپنچ پنچ و عام لوگوں کو یقین دلایا کہ چند ہی روز کے اندر جتنے بھی نئے کام شروع کرنے ہیں وہ کئے جائیں گے اور بہت ساری پنچایتوں میں کام شروع بھی ہو چکے ہیں وہیں اے سی ڈی پونچھ نے محکمہ دیہی ترقی ملازمین کیساتھ ایک میٹنگ کی جس میں پورے بلاک کا معائنہ کیا کہ کہاں کہاں کام شروع ہو چکے ہیں اور کہاں نہیں اور کیوں نہیں ہو ئے ہیںجس پر محکمہ دیہی کے جے ای و ٹیکنیکل ایسیسٹنٹ جی آر ایس و پنچایت سیکٹریوں نے کہا کہ انٹرنیٹ نہ ہو نے کی وجہ سے ایسٹیمیٹ سیکیور و جیو ٹیگ کرنے میں کافی پریشانی آ رہی ہے جس کی وجہ سے ابھی تک بہت سے پنچایتوں میں ایسٹیمیٹ نہیں آ پائے ۔وہیں اے سی ڈی پونچھ نے محکمہ کے ملازمین کو ہدایت دی کہ کسی بھی طریقے سے یہ کام جلد از جلد شروع کروائے جائیں اور جہاں پر ابھی ایسٹیمیٹ نہیں آئے ہیں ان کو بنانے میں بھی تیزی لائی جائے تا کہ جتنے بھی لوگ کام کی مانگ کر رہے ہیں ان کو کام دیا جائے تا کہ پنچایتوں میں ترقی کی راہ ہموار ہو سکے

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا