لازوال ڈیسک
پلوامہ؍؍ڈپٹی کمشنر پلوامہ ڈاکٹر راگھو لانگر نے ایک میٹنگ کے دوران ٹرائبل سب پلان ( ٹی ایس پی ) کے تحت حصولیابیوں کا جائز ہ لیا۔میٹنگ میں ضلع انتظامیہ کے اعلیٰ افسران نے شرکت کی ۔میٹنگ میں بتایا گیا کہ ٹرائبل ماڈل ولیجز کے تحت ترال تحصیل میں گلشن پورہ اور کارمولہ دیہات میں دس کروڑ روپے خرچ کئے جارہے ہیں جبکہ اب تک اس میں سے 4.11 کروڑ روپے خرچ کئے جا چکے ہیں۔ڈپٹی کمشنر نے ٹرائبل سب پلان کے تحت جاری کاموں میں سرعت لانے کی ہدایت دی۔